دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دلیر کمانڈر ۔اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کا سارا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے جس نے بزدل کمانڈر جنرل باجوہ سے برعکس طرز عمل اختیار کیا اور بھارتیوں پر خوفناک جوابی حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ملکی معیشت دونوں کمانڈروں کے دور میں نادہندہ تھی ،لیکن ایک چیف نے کہا ہم ایٹمی طاقت اور پروفیشنل فوج ہیں اور بھارت کو تمام دستیاب وسائل سے بھرپور جواب دیا ۔
ایک چیف نے یہ کہہ کر بھارتی پائلٹ واپس کر دیا "ٹینکوں میں پٹرول ڈالنے کےپیسے نہیں"
آج سعودی عرب سے دفاعی معاہدے ہوا ہے کل متحدہ عرب امارت سے ہو گا ۔
صرف سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ادائیگیوں کے بحران کو ختم کر دے گا ۔
وقت آن پہنچا ہے پاکستان بین البراعظمی بلاسٹک میزائل کا تجربہ بھی کر ڈالے
چین اور روس ایسی قوتیں پاکستان کے پیچھے کھڑی ہیں۔پروفیشنل فوج ،شاندار ائر فورس ،جاندار میزائل ٹیکنالوجی اور اسرائیلی حملہ کے دوران ایران کی بھر پور معاونت نے خلیج کے تمام ممالک کو پاکستان کی طرف دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
قدرت نے سنبھلنے کا موقع دیا ہے یہ ہر گز ضائع نہیں ہونا چاہئے ۔
ایٹمی طاقت ساری اسلامی دنیا میں صرف ہم پاکستانی ہیں۔
یہودیوں کے ایجنٹ نوسر باز اور اس کے جھوٹ ،دھوکہ اور فراڈ کے سوشل میڈیا کے بازار کو اندھی ریاستی طاقت سے کچل دیں۔
افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے تباہ کر دیں۔
بلوچ عسکریت پسندوں کو چینی مدد سے کچل ڈالیں اور ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نوجوانوں کو معاف کر کے قومی دھارے میں واپس لے ائیں۔
نئی دنیا جمہوریت اور عوام کی نہیں طاقت کی دنیا ہے ۔ہمارے پاس طاقت ہے اور پیسے والے عرب ممالک کو ہماری ضرورت ۔
واپس کریں