دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
طاقتور فوج اور دہشتگرد
اظہر سید
اظہر سید
پاکستان اور افغان فوج کا کوئی مقابلہ نہیں ۔امارات اسلامی نے ڈیورنڈ لائن کے متعدد مقامات پر حملہ تو کر دیا لیکن جدید ترین ہتھیاروں سے کی گئی پاکستان کی جوابی کاروائی کا افغان حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
طالبعلموں نے پاکستان کی مہربانی سے حکومت تو سنبھال لی لیکن مسلح ٹولوں کی یہ حکومت امریکہ کی تربیت یافتہ افغان فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر کو ختم کر کے جنگجووں کو فوج میں تبدیل کرنے کی بھیانک غلطی کر بیٹھی ہے ۔
انکے پاس امریکی فوج کے چھوڑے گئے چھوٹے ہتھیاروں کے علاؤہ کچھ نہیں ہے ۔جیٹ طیارے ،دور مار توپین ،ڈرون ،میزائل کچھ بھی پلے نہیں ۔بھارتی حکومت نے کوڈ کاپٹر تو فراہم کر دئے لیکن انہیں استمال کرنے کی اہلیت موجود نہیں ہے ۔گزشتہ تین گھنٹوں سے پاکستان صرف زمینی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے جنگجووں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔
پاکستان نے ابھی میزائل اور جیٹ طیارے استعمال نہیں کئے جنگجووں کی شلواریں گیلی ہو گئی ہیں ۔ مورچے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ۔سفید پرچم لہرا رہے ہیں ۔ ڈرون انہیں چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں ۔
افغان حکومت کے جنگجو صرف گوریلہ جنگ کر سکتے ہیں یعنی گھاٹ لگا کر حملہ کرو اور بھاگ جاؤ ۔ایک طاقتور فوج سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے ۔
امارات اسلامی کے مورچوں سے اسی طرح سفید پرچم لہرائے جا رہے ہیں جس طرح آپریشن سیندور کے دوران بھارتی مورچوں سے لہرائے جا رہے تھے ۔بھارت تو ایک منظم اور ڈسپلن طاقتور فوج رکھتا تھا افگانڈوز کے پاس تو صرف دہشتگرد ہیں ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صرف تین گھنٹے کی کاروائی میں افگانڈوز سیز فائر کیلئے وچولے ڈالنا شروع ہو گئے ہیں۔قطر عرب امارات،سعودی عرب اور ترکی سے سیز فائر کیلئے درخواستیں دی جا رہی ہیں۔
واپس کریں