دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلوچ ایندھن ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
چین مخالف قوتیں خوبصورت جوان رعنا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مفادات کے ایندھن میں جلا رہی ہیں۔گزشتہ دس روز کے دوران دو سو سے زیادہ بلوچ نوجوان تاریک راہوں میں مارے گئے ہیں۔اج آٹھ شہروں میں عسکریت پسندوں نے ہلاکتوں کا بدلہ لینے کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ہر جگہ تین سے چار گھنٹے کے اندر قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ۔
سرمچار بھاگ گئے ۔عالمی میڈیا میں خبریں لگ گئیں ۔پچاس سے زیادہ نوجوان سرمچار مارے گئے ۔
جو قوتیں بلوچ نوجوانوں کو اپنے مفادات کے ایندھن میں جلا رہی ہیں انہیں اچھی طرح پتہ ہے مرنے والے نوجوانوں کی قیمت صرف دو تین روز کی خبریں ہیں اور بس ۔
کونسی بلوچ آزادی ؟ نصف سے زیادہ بلوچ تو ایران اور پنجاب میں ہیں۔چمن سے ثوب تک پختون پٹی میں عسکریت پسند پر نہیں مار سکتے ۔
بشیر زیب،ڈاکٹر نذر یا میر حیار مری صرف دلال ہیں جو بلوچ نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
عسکریت پسندوں کے موجودہ حملوں سے حاصل کیا ہوا ،کچھ نہیں ۔پچاس مارے گئے ۔باقی پہاڑوں میں بھاگ گئے ۔اب انکا پیچھا کیا جا رہا ہے اس میں بے بہت سارے مارے جائیں گے ۔
پہلے بھی تین مرتبہ بلوچ نوجوانوں کو ریاست کے خلاف استعمال کیا گیا لیکن فوجی آپریشن نے ہر بار انہیں ناکام بنایا ۔
اس مرتبہ نواب اکبر بگٹی کی شہادت اور سی پیک کی وجہ سے چین مخالف قوتیں بھی بلوچ نوجوانوں کو ورغلانے کیلئے فنڈز ،پیسہ،اسلحہ اور اہداف کے ساتھ میدان میں موجود ہیں لیکن مقابلہ پاکستان ،چین ،ایران اور خطہ کی دوسری قوتوں سے ہے ۔کچھ نہیں ملے گا ۔بس بلوچ نوجوان ایندھن بنتے رہیں گے ۔
پاکستان جنرل مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بدترین پراکسی جنگ کا سامنا کر چکا ہے جب افغانستان میں پاکستان سے عاجز قوتوں نے طالبان کی مدد سے ملک بھر میں خود کش حملوں کی فصل بو دی تھی ۔اس وقت بھی یہ قوتیں ناکام ہوئی تھیں اب بھی ناکام ہونگی ۔
دنیا بدل چکی ہے ۔پاکستان ،چین اور ایران بدل چکے ہیں ۔اب تو کامیابی اور بھی مشکوک ہے ۔
عالمی طاقتوں کی بچھائی بساط پر نوجوانوں کا گرم خون استمال ہوتا ہے ۔جن کے زریعے ان نوجوانوں کو تاریک راہوں کا مسافر بنایا جاتا ہے ۔دلال لیڈر اپنی چند سال کی زندگی کو دولت کے ترازو میں رکھ لیتے ہیں اور دوسرے پلڑے میں ہزاروں نوجوانوں کے مردہ جسم ہوتے ہیں۔
موجودہ عسکریت پسندی بھی ختم ہو جائے گی ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔
واپس کریں