دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈرامہ کا آغاز ہے ۔اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری ڈرامہ کا آغاز ہے ۔امریکی معیشت ڈوب چکی ہے ۔ وینزویلا پر حملہ چین کے توانائی کے ذرائع پر حملہ ہے کہ یہاں سے ساٹھ فیصد انرجی کا خریدار چین ہے ۔یہ حملہ نادہندہ امریکی معیشت کیلئے ایک طاقت کا انجکشن بھی ہے ۔
یہ سب اس وقت ہو گا جب یہاں امریکی حمایت یافتہ حکومت بن جائے ۔نئی حکومت امریکی کمپنیوں کو انرجی کے وہ تمام حقوق واپس کر دے جو ہوگوشاویز نے قومیا لئے تھے ۔
چینی اس وقت خاموش ہیں۔خاتون نائب صدر جو چینی اور امریکی حکام سے قریبی تعلقات رکھتی ہے صدر کے اغواء کے بعد نئی صدر بنے گی ۔
خاتون اپوزیشن لیڈر جو امریکی پراکسی ہے وہ نئی حکومت سنبھال لے تو امریکی منصوبہ بندی مکمل ہو گی ورنہ افراتفری ہو گی ۔
امریکی اہداف کا حصول بہت مشکل ہے ۔راستے میں چینی بیٹھے ہیں۔ریاستی انتظامیہ میں امریکہ مخالف بہت بڑا انفراسٹرکچر موجود ہے ۔
ابھی ایک صدمہ کی کیفیت ہے۔ابھی معاملات واضح نہیں ہیں۔فوج میں امریکی حمایت یافتہ کمانڈر موجود ہیں لیکن انہیں چینی اور روسی حمایت یافتہ کمانڈرز کے چیلینج کا سامنا کرنا ہو گا۔
ابھی امریکہ مخالف مظاہروں کی ابتدا ہوئی ہے آنے والے چند دنوں میں واضح ہو گا یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ۔ملک گیر امریکہ مخالف مظاہرے شروع ہو گئے امریکیوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔
بظاہر امریکی طاقت کی دھاک بیٹھ گئی ہے لیکن یہ غبارہ بہت جلد پھٹ جائے گا۔
امریکی خزانہ بھرنے کی بجائے خرچے بڑھنا شروع ہو گئے تو ہاتھی اپنے بوجھ سے گرنے لگے گا۔
صورتحال ابھی واضح نہیں ۔امریکیوں نے آپریشن تو کر لیا ہے اب اس کے نتایج آنا ہیں۔
عالمی ضمیر تو ہمیشہ سے طاقت کے سامنے جھک جاتا ہے اصل چیلنج چینیوں کی طرف سے ہو گا۔
چینی زنبیل میں بہت سارے کارڈ ہیں۔امریکی بہت عجلت میں نظر آرہے ہیں ۔ایک طرف وینزویلا میں کاروائی کر دی دوسری طرف ایرانی حکومت تبدیل کرنے چل پڑے ہیں۔
مسلہ یہ ہے امریکہ اب ماضی والا امریکہ نہیں رہا۔چین اب ماضی والا چین نہیں رہا۔
امریکی معیشت نادہندہ ہے اور سنبھلنے کیلئے وقت موجود ہی نہیں۔
وینزویلا کے صدر کا اغوا اونٹ کی کمر پر آخری تنکہ ہو گا ۔اب زوال کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔
اب جوج ماجوج مشرق سے نکل کر مغرب پر قابض ہونے جا رہے ہیں۔
اب تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کو ہے ۔
واپس کریں