اظہر سید
مقروض امریکہ کو جتنی ادائیگیاں ہر ماہ کرنا ہوتی ہیں کوئی معجزہ بھی اسے نہیں بچا سکتا۔ایران پر حملہ کرے ،حکومت تبدیل کروائے ۔وینویلا کے انرجی وسائل سے چین کو محروم کر دے
ادائیگیوں کے توازن کی تلوار گرنا ہی ہے ۔وقت کو ٹالا نہیں جا سکتا ۔زوال ان پہنچا ہے ۔
دنیا پہلے جیسی نہیں رہی ۔ہر روز بڑے بڑے واقعات ہو رہے ہیں ۔
چھت گرتی دیکھ کر امریکی ہاتھی کبھی کینیڈا کے خیمے میں گھسنے کا ارادہ کرتا ہے ۔ کبھی گرین لینڈ پر قبضے کے اعلانات کرتا ہے ۔
ہر ریاست کے مفادات ہیں۔ڈنمارک مزاحمت کرے گا ۔یہ مزاحمت ہاتھی کو مزید کمزور کرے گی ۔
کینیڈا کبھی اپنی وسیع و عریض سلطنت میں ہاتھی کو گھسنے کی اجازت نہیں دے گا ۔اس مزاحمت کی بھی ایک قیمت ہو گی جو ہاتھی کو مزید کمزور کرے گی ۔
کینیڈا والے ہاتھی سے بچنے کیلئے چینیوں کی طرف جا رہے ہیں۔ڈنمارک والے یورپین یونین کے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں ۔ہاتھی کو کہیں بھی گنے کے کھیت آسانی سے نہیں ملیں گے ۔
ہر جگہ مزاحمت ہو گی ۔چینی وینویلا کے بعد ایران سے انرجی سپلائی کی راہ میں رکاوٹیں اپنے طریقے سے روکیں گے ۔
روسی اپنے طریقے سے مزاحمت کریں گے ۔
ہاتھی کا اپنا گھر ٹوٹ رہا ہے یہ ساری دنیا کو پتہ ہے ۔
دیوار پر لکھا ہوا ہے ڈالر کی حکومت کے دن گئے ۔
دیوار پر لکھی تحریر سب نے پڑھ لی ہے ۔سارے سونا خرید رہے ہیں ۔ڈالر کے بعد واحد چیز سونا ریاستوں کو بچائے گی ۔برکس والے باہمی تجارت میں ڈالر سے نجات حاصل کر رہے ہیں۔
ہاتھی پاگل ہو چکا ہے ۔اپنے بچاؤ کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے ۔اس نے نہیں بچنا اسے داتا دربار لے جاؤ پھر بھی نہیں بچنا ۔
جنگ ہو کر رہے گی ۔بڑی جنگ جو ہاتھی کو گھٹنوں پر گرا دے گی ۔
ہر کمال کو زوال ہے اور یہی تاریخ کی دیوار پر لکھا ہوا ہے ۔
بڑی بڑی سلطنتیں ختم ہو گئیں ۔امریکی کیا بیچتے ہیں۔امریکی معیشت جن ستونوں پر کھڑی تھی اسے دیمک لگ گئی ہے ۔ہر مہینے اربوں ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں۔کب تک جی ڈی پی بڑھا کر قرضوں کی حد میں اضافہ کریں گے ۔کب تک نادہندگی سے بچیں گے ۔
درامدی ٹیرف میں اضافہ سے جو اضافی ڈالر ملیں گے وہ قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جائیں گے ۔کب تک ٹیرف بڑھائیں گے اور کتنا بڑھائیں گے ۔
عالمی اداروں میں
95 فیصد
فنڈنگ روک دی ہے ۔کتنے پیسے بچائیں گے ۔
صحت کے بجٹ میں چھ سو ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے اور کتنی کریں گے ۔
ہزاروں ملازمین فارغ کر دئے ہیں کتنے پیسے بچیں گے ؟
ادائیگیاں بہت بڑی ہیں ۔قرضوں کا بوجھ بہت بڑا ہے ۔دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک کتنی دیر تک دنیا کو دھمکا کر اپنی حیثیت برقرار رکھے گا ۔
چند ماہ یا دو تین سال ! یہ اونٹ بہت جلد اپنی کروٹ بیٹھے گا۔
واپس کریں