اظہر سید
پاکستان اگلا ہدف ہے اور یہ بات دیوار پر لکھی ہے۔ایران پر امریکہ اور اسرائیل نے خوفناک تباہی مسلط کر رکھی ہے ۔لیکن عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایرانی ڈرون اور میزائل کی خبریں ہیں جو خوفناک تباہی ایران میں ہو رہی ہے کہیں نظر نہیں آرہی ۔ایرانی فضاؤں میں ہر وقت سو سے زیادہ لڑاکا جیٹ طیارے خوفناک میزائل برسا کر تباہی مچا رہے ہیں ۔ کہیں پر بھی زخمیوں اور ہلاکتوں کی تصاویر اور ویڈیو موجود نہیں ۔سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر مکمل کنٹرول ایران پر حملہ آور طاقتوں کا ہے ۔
فوجی اور سیاسی قیادت کے مارے جانے کے بعد ایرانی مزاحمت جلد ختم ہو جائے گی اور پھر پاکستان کو ایران ،افغانستان اور بھارت کے زریعے گھیرا جائے گا۔
پاکستان ان تلخ حقائق سے اچھی طرح واقف ہے ۔ایران تو نہیں بچایا جا سکے گا کم از کم افغانستان محفوظ بنا لیا جائے ۔افغانستان میں شاہینوں کی خوفناک کاروائی مسلسل جاری ہے ۔ملڑے زیر زمین سرنگوں میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں لیکن پاکستان نے کئی بڑے ملڑے پھڑکا دئے ہیں ۔جب تک ایران میں اسرائیل اور امریکی کاروائی کے نتایج سامنے آئیں گے پاکستان انشاللہ افغانستان کو محفوظ بنا لے گا اس وقت پلان یہی ہے اور اسی پر عمل ہو رہا ہے ۔
اسلامی دنیا کے خلاف کاروائی اور پراپیگنڈہ کیلئے اندرونی غدار مرکزی ہتھیار ہیں اور یہ ہتھیار عراق،شام،لیبیا ،غزہ اور ایران میں کامیابی سے استعمال کئے گئے ہیں۔
ایران میں اگر رضا شاہ پہلوی کے پیرو کاروں اور افگانڈوز کے زریعے جاسوسی نیٹ ورک قائم کیا گیا تو پاکستان کے خلاف بہت بڑی ہمہ جہت کارروائی حملہ سے پہلے ہی جاری ہے ۔یہ کاروائی قومی اتحاد کو ختم کرنے،قومیتوں میں نفرت پیدا کرنے اور فوج کے خلاف مسلسل پراپیگنڈہ کے زریعے ہو رہی ہے ۔
پاکستان میں فوج مخالف یوتھیے پیدا کئے گئے ہیں کہ طاقتور فوج اور ایٹمی صلاحیت کی موجودگی میں اسرائیل اور امریکہ پاکستان پر تباہی مسلط نہیں کر سکتے ۔
ایران سے سبق سیکھ کر پاکستان فی الحال اپنے پتے احتیاط سے کھیل رہا ہے ۔یوتھیوں اور افگانڈوز کے خلاف کاروائی مسلسل جاری ہے ۔
خارجی دہشتگردوں اور بلوچ عسکریت پسندوں کے زریعے فوج کو مسلسل انگیج رکھا جا رہا ہے ۔
فوج کے خلاف سوشل میڈیا کے زریعے مسلسل پراپیگنڈہ مہم جاری ہے ۔
عراق پر حملہ سے پہلے بڑے پیمانے پر تباہی والے ہتھیاروں کا پراپیگنڈہ کیا گیا تھا ۔
ایران کے خلاف پراپیگنڈہ ،جدید ترین ہتھیاروں اور اندرونی غداروں کی مدد حاصل تھی ۔
افگانڈوز ،بلوچ عسکریت پسند اور خارجی دہشتگردوں کے ساتھ فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے سارے کردار پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی کے خلاف امریکی پراکسیاں ہیں ۔
افغان لڑ اور آزاد بلوچستان کا ہدف صرف تقسیم ہے اور کچھ نہیں ۔
خارجی دہشتگردوں کی کاروائیوں کا اسلامی نظام اور شریعت کے نفاذ سے کوئی تعلق نہیں یہ صرف فوج کو انگیج کرنے کی ایک کڑی ہے اور بس ۔
منظور پشتون ایسے لوگ جو حقیقی مسائل کی بات کر کے لیڈر بنے تھے وہ بھی خارجی دہشتگردوں کی طرح فوج کو ہی تمام مسائل کی وجہ بتانے لگے ہیں ۔
فوج کے خلاف تنقید ہم بھی کرتے رہے ہیں لیکن اس وقت فوج کے خلاف کسی پراپیگنڈہ مہم کا حصہ بننے والے ہماری دانست میں حرامزادے ہیں ،غدار ہیں یا احمق۔
پاکستان کو بچانے اور محفوظ رکھنے کا کام اس وقت صرف فوج ہی کر سکتی ہے ۔ملک دشمن قوتوں کیلئے بہت آئیڈیل صورت ہے فوج کو قومی ولن بنا دیا جائے ، پختون پنجابی آپس میں لڑ پڑیں ۔یہ سازش کامیاب ہو گئی پنجاب اور سندھ میں کروڑوں پختون پنجابی،سندھی ایک دوسرے کو مارنے لگیں گے ۔
خانہ جنگی اور قومی اتحاد کی ضمانت صرف اور صرف فوج ہے اور کوئی طاقت اس وقت موجود نہیں جو یہ ضمانت دے سکے ۔
اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے اور غداروں سے بچائے ۔
واپس کریں