دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ممکنہ بھارتی حملہ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
بھارت کو سات مئی کے حملہ میں رافال جیٹ طیاروں کی تباہی اور دس مئی کو پاکستان کےجوابی حملہ میں جس عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا بھارتی فوج کا بھرم اور بے جے پی کی سیاست دونوں کی لٹیا ڈبو دی۔ ملین ڈالر سوال یہ ہے بھارتی اب کیا کریں گے؟ فوج کے بھرم کی بحالی اور انتہاء پسند ہندووں کی جماعت کی سیاست بچانے کا واحد راستہ پاکستان پر بھر پور اچانک حملہ اور اس میں کامیابی ہے۔
ملین ڈالر کا دوسرا سوال پاکستان کا سات اور دس مئی ایسا ردعمل ہے۔ بھارتی حملہ اس وقت کریں گے جب انہیں ضمانت ملے گی پاکستان سات اور دس مئی ایسا ردعمل نہیں دے گا۔ یہ ضمانت بھارت کو کوئی عالمی طاقت اور چین بھی نہیں دے سکتا۔ صرف پاکستان بھارت کو ردعمل نہ دینے کی یقین دہانی کرائے گا تو بھارت اپنی عزت اور ساکھ کی بحالی کیلئے دوبارہ حملہ کا ایڈونچرز کر سکے گا دوسری کوئی صورت موجود نہیں۔
ایک صورت یہ ہو سکتی ہے اسرائیل اور امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کی یقین دہانی کرائیں تو بھارتی حملہ کرنے پر رضامندی ظاہر کریں گے۔
پاکستان نے سات اوردس مئی کو جو کارڈ شو کئے ہم نہیں سمجھتے ان کارڈز کی موجودگی میں بھارتی دوبارہ داو لگائیں گے۔
خطہ میں جنگ کے بادل ختم ہو چکے ہیں۔ اب جنگ نہیں ہو گی بلکہ پاکستان کی برتر فوجی طاقت کا ردعمل ائے گا۔ ہم سمجھتے ہیں ردعمل بھارت کے اندر سے ائے گا۔ امن مذاکرات ہونگے۔ بی جے پی کی گزشتہ پندرہ سال سے لگائی اگ بجھانے کا عمل شروع ہو گا۔
چین روس یوکرائن تنازعہ میں بھلے مغرب کے ساتھ نہ الجھے لیکن بھارت پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بھر پور کوشش کرے گا۔ جس طرح چینیوں نے بنگلاديش میں بالکل امریکیوں کی طرز پر بھارت نواز حسینہ واجد حکومت ختم کرانے میں بنگلا دیشی فوج کی اعلیٰ قیادت پر بھاری سرمایہ کاری کی اسی طرح چینی ہزار ارب ڈالر چین بھارت تجارت کو پاک بھارت امن مذاکرات کےلیے استعمال کریں گے۔
ہماری رائے میں مستقبل قریب میں چین بھارت اور پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے کام شروع ہو گا۔ اس راستے کی بڑی رکاوٹ بے جے پی ہے۔ جب بھارت میں بے جے پی کے سیاسی کرم کریا پر کام شروع ہوا تو وہ اصل میں خطہ سے امریکہ کو نکالنے کا اغاز ہو گا۔
واپس کریں