اظہر سید
بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ منصوبہ بندی سے سات مئی کو پاکستان پر ہوئے حملہ کا اصل ہدف نوسر باز کی رہائی ممکن بنانے کیلئے فوج پر دباؤ ڈالنا تھا ۔ایک تھینک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان خوفناک جوابی کارروائی نہ کرتا یا بھارت اپنے حملہ میں نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا تو اگلہ مرحلہ ملکی اور عالمی سطح پر فوجی قیادت کے خلاف منظم پراپیگنڈہ مہم شروع ہونا تھی ۔
رپورٹ کے مطابق سات مئی کو بھارتی حملہ کے فوراً بعد نوسر باز کی رہائی کی ایک منظم مہم شروع کر دی گئی تھی ۔سوشل میڈیا اکائونٹس کے زریعے شروع کردہ مہم کے ساتھ ہی عدالتوں میں ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی دائر کر دی گئی تھی ۔جن اکاؤنٹس سے بھارتی حملہ کی کامیابی ،پاکستانی شہروں کی تباہی ،ارمی چیف کی گرفتاری سمیت فوجی قیادت کے اہل خانہ کے بیرون ملک فرار کی پراپیگنڈہ خبریں چلائی گئی تھیں ،ان میں سے بیشتر اکاؤنٹس سے پاکستانی نام رکھ کر نوسر باز کی رہائی کے مطالبات بھی کئے گئے ۔
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے منحرف بیرون ملک مقیم میڈیا شخصیات جنکے فالورز کی تعداد پاکستان مخالف سائبر سیلوں کی وجہ سے لاکھوں میں ہے نو مئی کو صبح دس بجے سے رات گیارہ بجے تک پاکستان کو نقصان پہنچنے کے حوالہ سے انکی بعض پوسٹیں اور بھارتی ناموں والے اکاؤنٹس کی پوسٹس یکساں تھیں ۔ ملیر کینٹ پر حملہ اور بھاری نقصانات کے حوالہ سے صابر شاکر ،عمران ریاض ،معید پیر زادہ اور شاہین صہبائی کی پوسٹیں اور بھارتی اکاؤنٹس کی پوسٹیں بغیر کسی تبدیلی کے یکساں تھیں ۔
پاکستان کے ایف 16 طیارے کی تباہی کی خبر بھی متعدد پاکستانی اکاؤنٹس اور بھارتی اکاؤنٹس میں بغیر کسی تبدیلی کے یکساں تھی اور دونوں خبریں جھوٹی تھیں ۔
سینکڑوں اکاؤنٹس جو بھارتی ناموں کے ساتھ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے تھے یہی اکاؤنٹس نام تبدیل کر کے پاکستانی ناموں کے ساتھ نوسر باز کی رہائی کو پاکستان کی سالمیت اور قومی اتحاد کیلئے ضروری قرار دے رہے تھے ۔
بتایا جا رہا ہے پاکستان بھر پور جوابی کاروائی نہ کرتا اور بھارتی رافال طیارے ،ایس یو 400 نظام اور براہموس میزائل ڈپو تباہ نہ کرتا تو پراپیگنڈہ مہم کا رخ فوجی قیادت کی تبدیلی کی طرف ہو جانا تھا ۔
بھارتی فوجی کاروائی کے دباؤ میں نوسر باز کی رہائی ممکن ہو جاتی تو اسکی سیاسی جماعت کی طرف سے عدلیہ میں سابقہ پالتو ججوں کو بھی متحرک کر دیا جانا تھا ۔یہ تمام سازشیں اس وقت ناکام ہو گئیں جب پاکستان نے بھارت کے خلاف نہ صرف خوفناک جوابی کارروائی کی بلکہ بھارت کو بے پناہ نقصان بھی پہنچایا ۔
واپس کریں