دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاک بھارت جنگ،توقعات اور خدشات
اظہر سید
اظہر سید
پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کامیاب ٹھہرا ہے لیکن اس کامیابی نے چین سے خوفزدہ مغربی دنیا اور انکے حلیفوں کو مضطرب کر دیا ہے ۔تیزی سے نئی سپر پاور بننے کے نشے میں چور چھ سو ارب ڈالر کی جنگی مشین نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان ایسے چھ ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر رکھنے والے ادائیگیوں کے بحران سے دو چار اندرونی خلفشار کا شکار ملک پر حملہ نہیں کیا تھا چین کو الجھانے کی کوشش کی تھی ۔
چین معاشی میدان میں امریکیوں کو پچھاڑ چکا ہے ۔اسلحہ سازی کی صنعت کے متعلق عالمی تاثر یہی تھا چین ابھی امریکہ اور مغربی دنیا سے بہت پیچھے ہے ۔پاکستان کو بھارتیوں سے مار پڑ جاتی معاملہ ختم نہیں ہونا تھا ،اگے بڑھنا تھا اس وقت تک جب چین نہ چاہتے ہوئے بھی اس جنگ میں الجھ نہ جاتا ۔
یہ ایک مہارت سے بنی گئی سازش تھی ۔امریکی صدر جب کھلے عام کہتے تھے "یہ بہت سالوں سے لڑ رہے ہیں ہم مداخلت نہیں کریں گے" اصل میں بھارتیوں کو پاکستان کی پٹائی کا گرین سگنل دے رہے تھے ۔
چینی بہت سیانے ہیں ۔انہوں نے جدید جنگوں میں ایک ایسا مہلک ہتھیار متعارف کروا دیا ہے کہ پاکستانی جیٹ ایس یو400 دفاعی نظام جو بیک وقت پچاس جیٹ طیاروں اور میزائلوں کو روک سکتا ہے تباہ کر کے زندہ سلامت واپس آگئے ۔اس کامیاب حملے نے بھارتی فضاؤں میں پاکستانی حکمرانی قائم کر دی ۔نصف گھنٹے کے بعد چالیس پاکستانی جیٹ بھارتی فضاؤں میں آزادانہ گھوم رہے تھے ۔مقابل کوئی رافال تھا ،سخوئی،جیگوار اور نہ کوئی مگ ۔بھارتیوں نے افراتفری میں براہموس چلائے لیکن اگلے چند منٹوں میں ان میزائل لانچنگ پیڈ پر بھی سائبر حملہ ہو چکا تھا ۔
یہ ایک انوکھی طرز کی لڑائی تھی ۔امریکیوں اور بھارتیوں کو پہلے کبھی اس سائبر لڑائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا ۔اب چینیوں کی اس طرز کی لڑائی کا مقابلہ کرنے کیلئے کام شروع ہو چکا ہو گا ۔جب تک امریکی اور یورپی سائنس و ٹیکنالوجی کے ہنر مند سائبر حملوں کا کوئی تریاق ڈھونڈیں گے چینی کوئی نیا ہتھیار ایجاد کر چکے ہوں گے ۔
دو پاکستانی جیٹ ایس یو 400 تباہ کرنے کے خود کشن مشن پر روانہ ہوئے تو جنگ کا سارا انحصار انکی کامیابی پر تھا ۔اس وقت سائبر حملہ شروع ہوا ۔دفاعی نظام اندھا ہو گیا ۔سسٹم ہیک ہو گیا ۔پاکستانی جیٹ آرام سے اطمینان سے دفاعی نظام تباہ کر کے الٹی قلا بازیاں لگاتے واپس پہنچ گئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس دعویٰ پر مغرب میں گویا زلزلے آ چکے ہیں کہ ایک براہموس میزائل کا سسٹم ہیک کر کے اس کا رخ تبدیل کر دیا گیا اور وہ افغانستان جا پہنچا ۔یہ دعویٰ اگر سچا ہے کہ بھارت کے چھ بلاسٹک میزائل سسٹم کے گمراہ کرنے پر پانچ امرتسر اور ایک آدم پور جا گرا تو جدید جنگوں کی ساری حکمت عملیاں تبدیل ہونگی ۔
اب ہتھیاروں کے ساتھ انہیں سائبر حملوں سے بچانے کیلئے مصنوعی سیاروں کی ٹیکنالوجی پر توجہ دے جائے گی ۔
اب فرانسی اپنے رافال،امریکی بی 52 اور یورپی ٹائفوں کی ہلاکت خیزی کے ساتھ انکے سسٹم کو جام ہونے سے بچانے پر توجہ دیں گے تاکہ ایک لاکھ ڈالر کا میزائل بیس کروڑ ڈالر کے رافال کو تباہ نہ کر سکے ۔
پاکستان جنگ جیت چکا ہے ۔دس مئی کی رات بھارتی فوج کیلئے ہمیشہ خوفناک خواب رہے گی جب تین ہزار جیٹ طیارے رکھنے کے باوجود چالیس پاکستانی لڑاکا طیارے انکی فضاؤں میں دندناتے رہے کسی کو انہیں چلینج کرنے کی ہمت نہ ہوئی ۔
اب چین کا مکو ٹھپنے سے پہلے پاکستان کا بندوبست کرنے کی سازشیں ہونگی۔
بھارتی اس مرتبہ اگر مغرب کے چکر میں نہ آئے تو معاملات درست ہونا شروع ہو جائیں گے ۔جہاں تک اس مفروضہ کا تعلق ہے جنگ بندی دو ہفتے کیلئے ہے بھارتی دوبارہ حملہ کریں گے تو ہم ایسا نہیں سمجھتے ۔بھارتی پہلے دس مئی کے پاکستانی اسپیس سے ہونے والے سائبر حملوں کا بندوبست کریں گے پھر شائد حملے کا سوچیں ۔
دس مئی کو بھارتیوں کا جو بھرم ٹوٹا ہے ہم نہیں سمجھتے بھارت میں اسکا ردعمل نہیں ہوگا ۔ردعمل ہو گا اور ضرور ہو گا ۔سوالات ہونگے اور زمہ داری کیلئے کوئی پتلی گردن بھی تلاش کی جائے گی جو بھارتی وزیراعظم اور انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی ہو گی۔
یہ ایک موقع پیدا ہوا ہے ۔اس موقع کے فائدے روکنے کیلئے چین مخالف قوتیں سازشیں کریں گی اور سارے حربے آزمائیں گی ۔بہت احتیاط اور سمجھداری کے ساتھ اپنی چالیں چلنے کی ضرورت ہے ۔پہلے مرحلہ میں طالبان ،بلوچ عسکریت پسند اور فوج مخالف پی ٹی آئی والے یتیم ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے بھارتی سنبھل کر دوبارہ ان کے سر پر دست شفقت رکھیں انہیں پوری ریاستی طاقت سے کچل دیں ۔طالبان دس بارہ ہزار بچے ہیں بلوچ عسکریت پسند بامشکل ڈھائی تین ہزار ہونگے ۔چینیوں سے مخصوص علاقوں کیلئے زیادہ مصنوعی سیاروں کی درخواست کریں اور پاکستان کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کو ہمیشہ کی زندگی عطا کر دیں ۔
واپس کریں