دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکیوں کو جھنڈی کرا دیں ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
چین نے پاکستان کی بھرپور اور مکمل مدد خود کو جنگ میں الجھنے سے بچانے کیلئے کی ہے ۔بھارتی فوجی برتری کے زور پر بھاری پڑ جاتے خطہ میں جنگ پھیلنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ۔بھارتی مزید ایڈونچر کرتے ۔چین کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ امریکی بھی یہی چاہتے تھے خطہ جنگ میں الجھے اور چین بھی اس کا ایک کردار بن جائے۔
چینیوں نے انتہائی دانشمندی سے اپنے پتے پاکستان کو شو کرا دئے اور سائبر وار کے زریعے بھارتیوں کی جنگی مشنری کو مفلوج کر دیا ۔پاک چین تعاون سے پاکستان کی عزت احترام میں اضافہ ہوا ۔بھارتیوں کا جنوبی ایشیاء کا ہیڈ ماسٹر بننے کا خواب ٹوٹا اور چینی لڑے بغیر خطہ کو امریکی جنگ کا ایندھن بنانے کی سازش ناکام بنا گئے ۔
سات سے دس مئی کے دوران جو کچھ ہوا اس نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے ۔بھارتی دوبارہ ایڈونچر نہیں کریں گے ۔مغربی دنیا پاکستان کو ایک طاقتور فوجی طاقت سمجھنے لگی ہے ۔بھارتیوں کی عالمی سطح پر سبکی ہوئی ہے ۔پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف مغربی دنیا کی سازشیں کمزور پڑھ جائیں گی ۔پاکستان میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی سازشیں بھی دم توڑ جائیں گی ۔
پاکستان کو سنہری موقع ملا ہے وہ بھر پور فوجی اور ریاستی طاقت سے بلوچ عسکریت پسندوں اور طالبعلموں کو کچل دے ۔چین نے معیشت کے بعد سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی مغرب کی فوجی طاقت کو چیلنج کر دیا ہے ۔
پاکستان کو شاندار موقع ملا ہے وہ امریکی کیمپ چھوڑ دے اور چینی کیمپ میں جا کر بیٹھ جائے ۔چین مستقبل کی طاقت ہے ۔جس طرح چینیوں نے امریکیوں کا بازو مروڑ کو چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف ختم کروایا ہے ۔جس طرح چینیوں نے پاکستان کی بھر پور مدد کر کے امریکہ اتحادی بھارت کی طبعیت صاف کی ہے مستقبل قریب میں چینی پاکستان کو خطہ میں اپنا اسرائیل بنا کر خطہ میں کنٹرول حاصل کریں گے ۔
چین نے جس طرح افغانستان اور ایران پر دباؤ ڈال کر بلوچ عسکریت پسندوں اور طالبعلموں کی حمائت ختم کروائی ہے یہ معاملہ مزید آگے بڑھے گا ۔
چینی سی پیک پر واپس آجائیں پاکستان کے معاشی مسائل اور مشکلات بھی ختم ہو جائیں گی ۔
واپس کریں