دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاک بھارت جھڑپ ۔اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
بھارت نے چھ شہروں میں میزائل تو برسا دئے لیکن بھارتی فوج کی طاقت کا بھرم بھی توڑ دیا ۔کل رات سے بھارتی پاکستان کی طرف سے گرائے گئے پانچ جیٹ طیاروں کی تباہی کو جھوٹ قرار دینے میں مصروف ہیں ۔بھارت کے موقع ترین اخبار "دی ہندو" نے تصاویر کے ساتھ تین طیاروں سخوئی،جیگوار اور رافال کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔ بی بی سی نےدو جیٹ طیاروں اور سی این این ،فاکس نیوز ،سکائی نیوز سمیت عالمی میڈیا نے تین سے پانچ جنگی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہے ۔بھارتی ائیر فورس اور بھارتی فوج نے تاحال اپنے طیاروں کی تباہی تسلیم نہیں کی لیکن یہ معاملہ اگلے 24 سے بہتر گھنٹے میں حل ہو جائے گا کہ اب سچائی کو چھپانا ممکن نہیں ۔
لاہور کے نواحی علاقہ برکی کے ایک کھیت میں ایک رافال طیارے کی سیٹ ملی ہے یعنی تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا جسکی تلاش کیلئے سارے علاقے کو گھیرے میں لے کر بھارتی پائلٹ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اہم ترین خبر یہ ہے بھارت کے انکار کے باوجود آج سات مئی کو عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رافال کے حصص کی قیمت گر گئی ہے جو دلیل ہے بھارتی طاقت کا پردہ چاک ہوا ہے ساتھ رافال کی قسمت بھی کھوٹی ہوئی ہے ۔
مسلہ یہ نہیں پاکستان نے جوابی طیارہ شکن میزائل سے یا ڈاگ فائٹ میں بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں مسلہ یہ ہے لاہور میں رافال کی سیٹ ملنے کے معاملہ کے علاؤہ تمام بھارتی لڑاکا طیارے بھارتی حدود میں تباہ ہوئے ہیں اور تمام طیارے الیکٹرانک سسٹم جام ہونے سے گرے ہیں ۔
بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوئے پاکستانی طیارے بھارتی حدود میں داخل نہیں ہوئے ۔یہ وہ معاملہ ہے جس نے جنگوں کے روایتی تصورات تبدیل کر دیے ہیں ۔پاکستان نے اپنا صرف ایک کارڈ شو کیا ہے اور امریکہ سمیت تمام مغربی طاقتوں کی فضائی طاقت کے زور پر آسمانوں میں حکمرانی کے تصورات کو پاش پاش کر دیا ہے ساتھ میں چین کے ساتھ مستقبل قریب میں امکانی جنگ کی کامیابی کا نشہ بھی ہرن کر دیا ہے ۔
یہ ایک نئی الیکٹرانک وارفیئر ہے ۔پاکستان نے اپنی سرحدوں کے اندر سے پچاس کلومیٹر میٹر دور اڑنے والے جدید ترین جیٹ طیاروں کا سارا سسٹم جام کر دیا ۔
ایک بھارتی اخبار میں ہریانہ کے ایک گاؤں جہاں ایک رافال طیارہ گر کر تباہ ہوا کا بیان چلایا ہے کہ انکے موبائل فون بند ہو گئے تھے یعنی پاکستانیوں کی طرف سے جو نئی ڈیوائس استمال کی گئی اس نے ایک مخصوص علاقے کے سارے مواصلاتی سگنل جام کر دئے تھے ۔
عالمی میڈیا کے کچھ حصہ میں ماہرین کا کہنا ہے یہ ترکی کا جدید ترین نظام ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے یہ چینی ٹیکنالوجی ہے ۔ اب یہ جو بھی ہے بھارتیوں کا نشہ اتر گیا ہے ۔
سات مئی کی رات بھارت نے جو میزائل حملے کئے اس نے پاکستان کی طاقت اور بھارت کی کمزوری پر مہر لگا دی ہے اور یہ مہر اس بات کی بھی توثیق ہے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مغرب کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے ۔
بھارتی اب مزید حملہ نہیں کریں گے اور پاکستانی جوابی کاروائی کریں گے اور اگر نہیں کریں گے تو مہربانی کریں گے ۔
واپس کریں