اظہر سید
ریاست کی سالمیت کے سامنے کسی انسانی یا تحریر و تقریر کے ملکی یا عالمی قوانین کی تنکے برابر حیثیت نہیں ۔یہی فیصلہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے ۔ائیندہ بھی یہی فیصلہ ہو گا ۔بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف خوفناک آپریشن کل رات سے جاری ہے ۔ان تمام پہاڑی کمین گاہوں کو بارود سے اڑایا جا رہا ہے جہاں سے سی پیک مخالف قوتوں کے طرف سے ایندھن بنائے گئے نوجوان نکلتے ہیں ،بسوں کو روک کر نہتے پنجابی مزدوروں کو قتل کرتے ہیں اور پہاڑی پناہ گاہوں میں جا کر چھپ جاتے ہیں ۔ایرانی اور افغان حکام کو خبردار کیا گیا ہے وہ اپنے علاقوں میں عسکریت پسندوں کا گھسنے نہ دیں ۔
جمہوریت اور انسانی حقوق صرف دھوکہ ہیں ۔اسرائیلی غزہ میں نسل کشی میں مصروف ہیں ۔مغرب کی جمہوری حکومتیں زبانی جمع خرچ کے علاؤہ کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتی ۔
امریکی اور برطانوی گوانتانامو بے میں عراق میں قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور یہ ریاستیں انسانی حقوق کی چمپئن ہیں ۔بھارتیوں نے اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے قتل عام کی اِجازت دی ۔گولڈن ٹمپل کو بارود کا ڈھیر بنا دیا پھر بھی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ۔
سری لنکا نے تامل بغاوت کچلنے کے بعد بہت بڑا کریک ڈاؤن کیا ۔ہزاروں تامل عورتیں،بچے جوان مار دئے ۔
دنیا کی نصف سے زیادہ ابادی چین اور بھارت میں ہے ۔چین معاشی سپر پاور بن چکا ہے اور وہاں کوئی جمہوریت نہیں صرف کیمونسٹ پارٹی ہے ۔
بھارت جمہوری ریاست کہلاتا ہے لیکن وہاں پندرہ سال سے عدلیہ ،میڈیا اور فوج کے اشتراک سے ایک انتہا پسند مذہبی جماعت قابض ہے ۔
روس میں ایسی جمہوریت ہے گزشتہ پچیس سال سے ولادیمیر پوتن اقتدار پر قابض ہے ۔عرب امارات دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی جنت ہے وہاں شخصی حکمرانی ہے ۔
پاکستان کو ایک تاریخی موقع ملا ہے ۔بھارتی ایڈونچر کی ناکامی کے بعد وقت کا پہیہ الٹا چلائے جانے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ بلوچ عسکریت پسندوں اور طالبعلموں کو پوری ریاستی طاقت کے ساتھ کچل دیا جائے ۔فوجی قوت کی جو ڈھاک بیٹھی ہے بین البراعظمی بلاسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا جائے ۔دس ہزار کلومیٹر میزائل کے تجربہ کا دوسرا مطلب عالمی سطح پر ایک بڑی فوجی طاقت ہونے کی علامت ہو گا ۔
پاکستان اگر اس تاریخی موقع کا فائدہ اٹھا لے معاشی سپر پاور بن جائے گا ۔لوگوں کو روزگار ،تعلیم صحت کی سہولتیں مل جائیں جمہوریت جائے بھاڑ میں۔
دنیا طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور یہ ابدی قوانین ہیں ۔فوجی طاقت سے بھارتیوں کی طبعیت تو صاف کر دی ہے اسی طاقت سے چین ،پاکستان اور سی پیک مخالف قوتوں کی پراکسیاں بھی کچل دی جائیں ۔
ملک میں امن و امان ہو جائے، بار بار حکومتیں تبدیل کرنے کے ڈرامے بند ہو جائیں سرمایہ کار بھاگے چلے آئیں گے ۔ملک کو مذہبی انتہا پسندی سے نکال لیں تو سیاح کیوں نہیں آئیں گے ۔مردود ضیا الحق سے پہلے بھی تو ہر سال لاکھوں سیاح یہاں آتے تھے ۔
پاکستان کو بچانے اور ترقی یافتہ بنانے کی سچی مچی کی نیت کر لیں صوبائی منافرت بھی ختم ہو جائے گی ۔بھارتیوں کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے ہو جاتا ہے تو پراکسیاں یتم ہو جائیں گی اور انہیں مارنے میں مزید آسانیاں ہونگی ۔
واپس کریں