دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
طاہر سواتی
طاہر سواتی
سیاستدان، میڈیا اور فوج سبھئ جھوٹ بولتے ہیں لیکن حالیہ کشیدگی میں جس طرح بھارتی میڈیا نے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کردئیے اس کی مثال نہیں ملتی ، کل بی بی اردو کے بھارتی نمائندے کی گفتگو سننے کے لائق ہے جس کے مطابق بھارت کے بڑے بڑے نامی گرامی چینلز نے مودی سرکار کو خوش کرنے اور ان سے مراعات لینے کے لئے اتنا جھوٹ بولا کہ صحافت کا نام ہی شرما دیا ۔
بھارت جرنیلوں نے پھر بھی ہاتھ ہولا رکھا اور کئی سوالات پر جھوٹ بولنے کی بجائے خاموشی اختیار کی ۔
لیکن کل مودی جی کی تقریر کے سامنے تو بھارتی میڈیا والے معصوم نظر آنے لگے ۔ اللہ جھوٹ نہ بلوائے لیکن ہمارے والے نوسرباز سے دو قدم آگے کی ہستی لگتی ہے ۔
مودی فرمانے لگے میڈ ان انڈیا اسلحے سے ہم نے معرکہ سر کرلیا ۔
رافیل فرانس کے ، ڈرون اسرائیل والے اور ایس یو ۴۰۰ روس کے تھے میڈ ان انڈیا کی کون سی توپ چلائی جس نے پاکستان کا نقصان کیا۔
کہتے ہیں ہمارا ہدف دھشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا لیکن الٹا پاکستان نے ہم پر حملہ کردیا۔
کیا یہ سندھ طاس معاہدہ دھشت گروں کے ساتھ ہوا تھا جسے آپ نے فوری طور پر معطل کیا ، کیا پاکستان میں ۲۵ کروڑ دھشت گرد رہتے ہیں جسے پیاس سے مارنے کے آپ اعلانات کرتے رہے ،
نہ پہلگام واقعے میں ملوث لوگوں کا ڈیٹا آپ دنیا کو فراہم کرسکے اور نہُ ان کی پاکستان میں مارے جانے کےمعلومات دے سکے ۔
جس وقت مودی نے اپنے تقریر میں دعویٰ کیا کہ
“ ہم نے اپنے فضائی دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا”
اسی وقت پاکستان نے ہندوستان کے خلائی پروگرام، میزائل کی ترقی اور فضائی دفاعی نظام کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کا مکمل ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک کر دیا ہے۔
یاد رہے 10 مئی 2025 کو، پاکستان نے بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ کی ویب سائٹ کو ہیک کیا اور سرکاری خط و کتابت اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا سارا ڈیٹااٹھا لیا تھا۔
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔
واپس کریں