دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فرانس کا بھارت کے ساتھ رافیل جہازوں کا دوسرا معاہدہ
طاہر سواتی
طاہر سواتی
کچھ چیزیں بہت چھوٹی نظر آتی ہیں لیکن وہ سارا منظر نامہ بدل دیتی ہیں ۔ سویت یونین افغان جنگ کا کایا کندھے سے چلانے والے ایک چھؤٹے سے اسٹنگر میزائل نے پلٹ کر رکھ دیا تھا۔
افغانستان کے سنگلاخ پہاڑ گوریلا جنگ کے لئے آئیڈیل سمجھے جاتے ہیں ، ان پہاڑوں کے خفیہ غاروں میں جنگجوؤں کے ٹھکانے تھے جہاں سے وہ سویت افواج پر حملے کرتے رہتے، جیٹ فائٹر سے ان کو نشانہ بنانا ناممکن تھا ، لیکن سویت گن شپ ہیلی کاپٹر کا کوئی توڑ نہیں تھا وہ نچلی پرواز کرتے ہوئے غاروں کے دھانوں تک چلے جاتے تھے۔
جب امریکہ نے جنگووں کو اسٹنگر کی پہلی کیپ دی تو حزب اسلامی کے اینجینئر غفار اور اس کے ساتھیوں نے جلال آباد کے قریب خیوہ کے پہاڑی سے اپنا پہلا ٹیسٹ مشن کامیابی سے مکمل کیا ، جلال آباد ائیرپورٹ سے پانچ روسی ہیلی کاپٹر فضآ میں بلند ہوتے ہی اسٹنگرز کا نشانہ بنے ، اور اس کے بعد سویت ہیلی کاپٹر پورے افغانستان میں کہیں بھی آڑان کے قابل نہ رہے۔
موجودہ صورتحال بھی کچھ ملتی جلتی ہے۔
بھارت نے اپنا رافیل کا اسکواڈرن سری نگر منتقل کردیا جہاں سے وہ لائن آف کنڑول کو پار کرکے آزاد کشمیر یا بالاکوٹ کوُ نشانہ بنانے کی مکمل پلانگ بنا چکا تھا لیکن درمیان میں چینی ساختہ BVRS PL15 میزائل آڑے آگئے۔
سو کے قریب یہ میزائل حال ہی میں چین نے اپنے ائیرفورس کے اسٹاک سے پاکستان کو دئیے ہیں ۔
آواز سے پانچ گنا تیز رفتار یہ میزائل ہوا سے ہوا میں تین سو کلو میٹر تک اپنے ھدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ جب اس کو رڈار کے ذریعے کنڑول کرکے ٹارگٹ پر لاک کیا جاتا ہے تو اس کے بعد ٹارگٹ کے بچنے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں ۔مطلب آپ اپنے حدود میں رہ کر دور باڈر پار تین سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ان ہی میزائیلُ نے فل الحال رافیل کی آڑان کو روکا ہوا ہے۔
یاد رہے رافیل دنیا کے مہنگے ترین جہازوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت تقریبا ۱۲۵ میلین ڈالر ہے۔
جو کہ تقریبا پاکستانی ۳۵ ارب روپے بنتے ہیں ۔
بھارت نے تین دن قبل فرانس کے ساتھ ساڑھے سات ملین ڈالر مالیت کے ۲۸ رافیل جہازوں کا دوسرا معاہدہ کرلیا ہے ، یہ جہاز ۲۰۳۰ تک بھارت کو ملیں گے ۔
مولا خوش رکھے ،
ابھی تک تو بات روایتی ہتھیاروں تک محدود ہے۔
اگر مودی باز نہ آیا تو ہمیں مجبورا اڈیالا سے اپنا سپر آنک جہاز آڑانا پڑے گا۔
واپس کریں