اظہر سید
ایک ہی کہانی ہے ۔ جو بولے گا اسکی کرپشن کی کہانیاں عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی ۔حیرت تو ان لیڈروں پر ہے جو بلاول بھٹو کی ملکیت میں لاہور کا محل دکھاتے ہیں لیکن اس مسلسل کہانی کے اس باب کو بھول جاتے ہیں جس میں لندن فلیٹ کی کہانیاں ہر روز سنائی جاتی تھیں ۔جو بھی سیاستدانوں کی کرپشن کی کہانیاں بریکینگ نیوز بتا کر پیش کرے جان لیں وہ پالتو طوطا ہے بھلے میڈیا ،عدلیہ یا سیاست سے ہو ۔
سرے محل،لندن فلیٹ،کوٹیکنا کا ہیروں کے ہار کا تحفہ،یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ سے خریدا گیا ہار جیسے ترک صدر کی اہلیہ کا "سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دیا گیا" بتایا گیا تھا ۔ساری کہانیاں ایک ہی مصنف کی ہیں ۔مولانا فضل الرحمن کے بیٹے بھائیوں کی کرپشن کی کہانیاں بھی اسی وقت سنائی دیں گی جب وہ بولیں گے ۔
سیاستدان سب جانتے ہیں پھر بھی سیاست کیلئے یہ کہانیاں عوام کو سناتے ہیں ۔غصہ اس وقت کرتے ہیں جب انکی کرپشن کی کہانیاں دوسرے سیاستدان سناتے ہیں۔سادہ لوح نہیں خود غرض اور احمق ہیں ۔بلٹ پروف کاریں کیوں خریدتے ہیں جانتے ہوئے اقتدار ہمیشہ نہیں رہنا ۔
میٹرو بسوں کی اوور ہیڈ سڑکوں پر کنکریٹ کی چھتیں کیوں بناتے ہیں اربوں روپیہ اضافی خرچ ہو جاتے ہیں بڑا حصہ با اثر طبقہ تقسیم کر لیتا ہے ۔عوام کو ریلیف دیں ۔
اس ملک کا مسلہ کرپشن نہیں بلکہ کرپشن سے آنکھیں بند کرنا ہے تاکہ کل بلیک میل کیا جا سکے ۔
واپس کریں