دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سیاستدان ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
جمہوریت کا خواب سیاستدان شرمندہ نہیں کر سکتے ۔ "ان کے کانوں میں سا ہی نہیں ہے" ۔مرشد نے مالکوں کو گھٹنوں کے بل گرا دیا تھا ۔معیشت نادہندہ تھی ۔مالکان کٹہرے میں کھڑے تھے ۔سیاستدانوں کی حب الوطنی جاگ گئی ۔مالکان کو ریسکیو کرنے کیلئے گویا بھاگے چلے آئے ۔مرشد نے جوتوں کا ہار پہنایا تھا وہ زرداری اورنواز شریف کیلئے دولہا کا ہار تھا اپنے گلے میں ڈال لیا ۔ایک صدر بن گیا دوسرے نے وزارت عظمیٰ لے لی ۔
نادہندگی سے بچانے کے نام پر ٹیکسوں کا سونامی برپا کر دیا۔بجلی،گیس،پٹرول سب کچھ مہنگا کر کے ملک بھر کے غربا سے بددعائیں بطور بونس وصول کیں ۔
مالکوں سے جمہوریت چھیننے کا صدیوں بعد ملنے والا موقع ضائع کر دیا۔ ہاتھ کیا آیا ؟
ہاتھ یہ آیا مالکوں کے فرشتے پوری قوم کو بتا رہے ہیں ۔"سسٹم کام نہیں کر رہا"
مہنگائی کے مجرم بنے کھڑے ہیں ۔مالکوں کے طوطے مرشد سے ڈیل کی خبریں نکالتے ہیں سیاستدان ایسے سہم جاتے ہیں غریب گھرانے کی نئی دلہن امیر شوہر کے غصے سے سہم جائے۔
بلی چوہے کو کھیل ختم ہو سکتا تھا مرشد سے جان چھڑانے کیلئے اپنا کاندھا پیش نہ کرتے ۔
مالکوں سے خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کی ملکیت چھینی جا سکتی تھی اگر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی بجائے دو ٹوک کہتے "خود لائے تھے خود فارغ کرو"
نئے صوبوں کے معاملہ پر گاجر اور ڈنڈا دونوں دکھائے جا رہے ہیں ۔زرداری کو بلاول بھٹو کی جگہ محفوظ کرنا ہے ۔نواز شریف کو مریم نواز کو جنوبی ایشیا کی عظیم لیڈر بنانا ہے ۔
آئینی ترامیم کیلئے مرشد اور ن لیگ ایک جگہ پر لائے گئے پیپلز پارٹی بھی دوڑ لگا جائے گی ۔
صرف مرشد کی آواز الگ تھی لیکن خیبرپختونخوا حکومت کا آخری مورچہ گنوانے کے بعد مرشد بھی معافیاں تلافیاں کرنے کیلئے مرا ہی جا رہا ہے ۔مولانا تھوڑا سا گرجے اور معمولی سا برسے چند گرفتاریاں کیا ہوئیں ،چند خبریں کیا بریک ہوئیں مولانا بھی بھاگ نکلے ۔تجدید تعلقات کا دور شروع ہو گیا ہے ۔گرفتاریاں اور خبریں دونوں بند ہو چکی ہیں ۔جلد مولانا حلالہ کروا کر دوبارہ پیا سے تجدید نکاح کے منتظر ہونگے ۔
ن لیگ پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے سے ڈرے ہوئے ہیں ۔اب چیلنج کرنے والی کوئی آواز موجود نہیں ۔
"اب راج کرے گی خلق خدا" کا نعرہ لگانے والا بھی کوئی نہیں ۔
زمہ دار سیاستدان ہیں ۔مرشد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرتا تھا ،موجودہ انتظام مرشد یا علی وزیر کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتا۔
پہلے بھی مالکوں کی چلتی تھی ۔ آئندہ بھی مالکوں کی چلے گی ۔
سیاستدان ڈانٹ ڈپٹ کے بعد احتجاج کی بجائے دل ہی دل میں کہتے ہیں ،
"نوکر کی تے نخرہ کی"
واپس کریں