دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی نوجوان ناکام ہوں ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
ایک ارب متنوع ابادی کے ملک بھارت کو بچانے کیلئے نوجوانوں نے ایک انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ۔یہ انقلاب کامیاب ہو گیا اس کے اثرات ہمہ گیر ہونگے کہ نفرت سے پاک بھارت کے جس خواب کی تعبیر یہ نوجوان چاہتے ہیں وہ پورے جنوبی ایشیا کو تبدیل کر دے گا ۔اس مجوزہ انقلاب سے صرف بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے پاکستانی مالکان کیلئے بھی یہ ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے ۔
جنوبی ایشیا خاص طور پر برصغیر کے لوگ نسلی طور پر ایک ہی ہیں ۔مذہبی تقسیم یہاں ہزاروں سال سے ہے لیکن اس تقسیم کے باوجود 1947 سے پہلے تک تمام مذاہب کے لوگ یہاں پرامن طور پر اکھٹے رہتے آئے ہیں ۔
مغل بادشاہوں کے خلاف لڑنے والے ہندو راجاؤں کی فوج میں مسلمان فوجی دستے ہوتے تھے ۔اکثر جنگوں میں مسلمان کمانڈر بھی ہوتے تھے ۔اورنگزیب عالمگیر سے پہلے اور بعد کے ہندوستان کے مسلمان بادشاہوں کی حکمرانی کا بنیادی پتھر ہی سیکولرازم تھا۔
بھارت جتنا بڑا اور جتنی متنوع آبادی اور مذاہب کا ملک ہے اسے صرف سیکولرازم ہی بچا اور مستحکم رکھ سکتا ہے ۔اکھنڈ بھارت اور مسلم نفرت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرنے والی آر ایس ایس کی سیاسی صورت بی جے پی ہے ۔اس سیاسی جماعت نے بھارت کو سیکولرازم کی راہ سے ہٹا کر ہندؤ راشٹریہ کے راستے پر ڈال دیا ہے ۔
بی جے پی کی مسلسل حکومت نے بھارتی سیکولرازم کی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔بھارتی طلبا اور نوجوانوں نے دہلی کے جنتر منتر میں جس تحریک کی بنیاد رکھی ہے وہ تحریک کامیاب ہو گئی بھارت کو دوبارہ تروتازہ اور توانا کر دے گی ۔
ہزاروں نوجوانوں نے مسلم نفرت کے ایجنڈے کو اس طرح مسترد کیا ہے تحریک میں ہندو ،سکھ ،مسلمان اور عیسائی یکساں حصہ لے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا کے اس دور میں پورے جنوبی ایشیا میں نفرت سے پاک نوجوانوں کے اس انقلاب کو دیکھا جا رہا ہے ۔رائے عامہ صرف بھارت کی نہیں خطہ کے دوسرے ممالک کی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
نوجوانوں کا اس طرح کا جذبہ قبل ازیں بنگلادیشی طلبا و طالبات میں نظر آیا تھا جنہوں نے حسینہ واجد کی بنگلادیشی مالکان کی لاٹھی کے سہارے کھڑی حکومت کو ختم کر دیا تھا ۔
بھارتی فوج بظاہر سیکولرزم کی پرچارک ہے لیکن بھارت کے موجودہ آرمی چیف پہلے چیف ہیں جو حلف برداری کے بعد ایک معروف مندر پہنچے تھے ،چڑھاوے چڑھانے کیلئے ۔بھارتی عدلیہ بھی ہندوانہ رنگ میں اس طرح رنگ گئی کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ،افضل گرو کی پھانسی اور بابری مسجد سمیت بہت سارے معاملات میں پاکستانی عدلیہ ایسی بن گئی ۔
بھارتی نوجوان سیکولر بھارت کی علامت بن رہے ہیں پاکستانی مالکان اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مشترکہ مفاد یہی ہے یہ تحریک ناکام ہو جائے ۔بھارت ،پاکستان اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اس تحریک کی ناکامی کیلئے متحد ہونا چاہئے ۔یہ نوجوان نیا بھارت بنانے میں کامیاب ہو گئے طالبعلموں،بلوچ عسکریت پسندوں اور آزاد کشمیر میں تحریک برپا کرنے کی کوشش کرنے والے اور مرشد کے یوتھئے سارے یتیم ہو جائیں گے ۔بھارتی نوجوانوں کی کامیابی کسی کے مفاد میں نہیں اور بس
واپس کریں