اظہر سید
پختونوں کے دشمن خود پختون ہیں ۔پاکستان کے دشمن منشیات فروش ہیں ۔صوابی میں صرف ایک ماہ کے دوران پچاس سے زیادہ پختون نوجوان قتل ہوئے ہیں ۔سارے قاتل اور سارے مقتول پختون ہیں ۔پختون جس راہ پر چل نکلے ہیں صرف ایک مثال دی جا سکتی ہے ۔
چنگچی رکشہ والا سڑک کے درمیان جا رہا تھا ۔پیچھے آنے والی گاڑی نے ہارن دیا ۔نوجوان پٹھان غصہ کر گیا ۔گاڑی والے سے تکرار ہوئی ہارن کیوں دیا ،اچانک پستول نکالا اور گاڑی والے پختون نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔مقتول اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں ساتویں سمیسٹر کا ہونہار خوبصورت نوجوان تھا ۔
ایک پختون نے صرف اس بات پر اپنی بہن کے گھر فائرنگ کر دی بہنوئی نے وہاں زمین کیوں خریدیں جہاں اس نے خریدی ۔بجائے خوش ہونے کے بھانجے ساتھ ہونگے مزید طاقت ملے گی غصہ کر گیا کہ میرے ساتھ مقابلہ کیا ہے ۔
ایک بے گناہ نوجوان صرف اس وجہ سے قتل کر دیا میرے دشمنوں کے ساتھ بازار میں کیوں گھوم رہا تھا ۔
گاؤں کے ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان نے علاقہ کے علما اکرام،بااثر لوگوں ،پولیس اعلی انتظامی افسران کے ساتھ کئی ماہ تک بات چیت کی اور علاقہ سے منشیات فروشی کے خاتمہ پر آمادہ کیا ۔
دو روز بعد اس نوجوان کو وارننگ مل گئی علاقہ چھوڑ کر چلے جاؤ ۔جان۔بچانے کیلئے وہ نوجوان اپنا علاقہ چھوڑ گیا ۔
پورے خیبر پختونخوا میں ہزاروں نوجوانوں کو آئیس ایسے خوفناک نشہ اور دیگر منشیات کا عادی بنا دیا گیا ہے ۔
منشیات کا کاروبار کرنے والے سارے پختون ہیں ۔منشیات کے عادی سارے پاکستان میں ہیں ۔
منشیات کا عادی معاشرہ سے کٹ جاتا ہے ۔نشہ کی طلب اسے چوری،چکاری،جھگڑے اور قتل کرنے تک لے جاتی ہے ۔پختونوں کے اگر کوئی خیرخواہ ہیں صرف منشیات فروشوں کو صوبے میں قتل کرنا شروع کر دیں خیبرپختونخوا میں کم از کم ساٹھ فیصد جرائم ختم ہو جائیں گے ۔پورے ملک میں جرائم میں تیس سے چالیس فیصد کمی آ جائے گی ۔
پنجاب ،سندھ،آزاد کشمیر ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کسی جگہ پوسٹ کی کاشت نہیں ہوتی ۔خیبر پختونخواہ،قبائلی علاقہ جات اور افغانستان کے بعض علاقوں میں منشّیات تیار ہوتی ہیں ۔پورے پاکستان میں تقسیم ہوتی ہیں ۔اربوں روپیہ کا یہ کاروبار ہے جس میں بہت با اثر اور طاقتور لوگ شامل ہیں ۔
کسی کو پاکستان اور پختون نوجوانوں سے محبت ہے تو وہ پہلے مرحلہ میں منشیات کے کاروبار کو ختم کرے بعد میں دوسرے مسائل پر توجہ دے ۔ریاست یہ کرنا چاہے تو کر سکتی ہے اور کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی ۔
واپس کریں