اظہر سید
خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات افغانستان میں سوویت یونین اور امریکی فوج کی قیادت میں ناٹو افواج کے حملہ کی قیمت ادا کر ہے ہیں۔ پاک فوج نے ان دونوں طاقتوں کی خوفناک جنگی مشین کے باوجود انہیں پاک سرزمین میں گھسنے نہیں دیا ۔سوویت یونین معاشی زوال سے تحلیل ہو گیا ۔امریکہ معاشی زوال کی وجہ سے ٹیکنیکی طور پر نادہندہ ہو چکا ہے ۔کوئی دن جاتا ہے امریکی سورج بھی ڈوب جائے گا ۔
منظور پشتین دو روز قبل عالمی فورم میں قبائلی علاقہ جات اور خیبرپختونخوا کا نوحہ پڑھ رہا تھا ساتھ پاک فوج پر دشنام بھی کر رہا تھا ۔
درست یا غلط فیصلوں کا تعین وقت کرتا ہے ۔کوئی غیر ملکی طاقت کسی آزاد ریاست پر قابض ہو جائے تو اس کا تعین وہاں پیدا ہونے والے مخلوط نسلوں کے بچے کرتے ہیں ۔جس فوج کے خلاف منظور پشتیں غلیظ زبان استعمال کر رہا تھا پاک فوج سوویت یونین اور ناٹو افواج کو نہ روکتی جس طرح افغانستان کے ہر دوسرے گھر میں روسی،ازبک،تاجک،یوکرائن،یورپین ممالک کے ڈی این اے ملتے ہیں اج منظور پشتین کے قبیلے اور دیگر قبیلوں میں بھی نیلی،سبز ،بھوری آنکھوں اور سنہری بالوں والے لاکھوں بچے بچیاں ہوتے ۔
بے شک خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات نے قربانی دی ہے لیکن اس قربانی کی قیمت آزادی ہے ۔اس قربانی کے بدلے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں ایک ہی نسل ہے ۔ایک جیسی آنکھیں اور ایک جیسے کالے بال ہیں ۔
اس قربانی کی وجہ سے لاکھوں پختونوں کو اپنا گھر بھر چھوڑ کر پاکستان کے چاروں صوبوں میں جانے اور کاروبار کرنے کے مواقع ملے ۔اج پاکستان کی جی ڈی پی میں پختونوں کا حصہ سب سے زیادہ ہے ۔اج پاکستان کے پختون سارے پاکستان کے شہریوں سے زیادہ امیر ہیں ۔
سوویت یونین اور ناٹو افواج کے حملہ کے نتایج میں دہشتگردی کی جو لہر بنی اس میں صرف پختون نہیں مرے پاکستان کے ہر صوبے کے لوگ مرے ہیں ۔یقینا پختون زیادہ شہید ہوئے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں افسران اور جوان بھی شہید ہوئے ہیں ۔
آزادی کی قیمت سب نے ادا کی ہے لیکن آزادی کو برقرار رکھا ہے ۔
پاک فوج نے سوویت یونین کو پاکستان کی سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ امریکہ اور ناٹو افواج کو پاکستان پر قبضہ کرنے اور پاکستانی عورتوں سے گوروں کے بچے پیدا کرنے کا موقع دیا ۔
پاکستان ایٹمی صلاحیت حاصل کر چکا ہے ۔دنیا کی بہترین پروفیشنل فوج رکھتا ہے ۔میزائل ٹیکنالوجی میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہے ۔منظور پشتین بھونکتا رہے اور اس جیسے دوسرے کتے پاکستان پر بھونکتے ہی رہیں ۔پاکستان قائم دائم رہے گا ۔پاکستان ڈوبے گا تو ایٹمی ہتھیاروں والا پاکستان پورے خطہ کو اپنے ساتھ لے کر ڈوبے گا پھر بھلے دوسری قومیں یہاں قابض ہو کر اپنے بچے پیدا کریں ۔جب تک فوج اور اسکی ایٹمی صلاحیت ، طاقت اور پروفیشنلزم موجود ہے اس سرزمین پر کوئی دوسری قوم قبضہ نہیں کر سکتی ۔
واپس کریں