دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اے چاند یہاں نکلا نہ کر ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
پاکستان ایک بہت بڑا حمام ہے جس میں سارے ننگے ہیں ۔کوئی لیکس آئیں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر اور احسان ہے جج،جنرل،سیاستدان بااثر سارے شامل ہوتے ہیں ۔ایک سیاستدان نے ایک ریاستی اہلکار کو گاڑی تلے کچل ڈالا ۔یوٹیوب سرچ کر لیں سی سی ٹی وی ویڈیو مل جائے گی ۔ٹریفک پولیس اہلکار قبر میں پڑا ہے اور کچلنے والا حمام میں آج بھی ننگا نہا رہا ہے ۔
بلوچستان میں فوجی افسر ایک بڑے فوجی افسر کی قیمتی کار چیکنگ کے دوران شہید ہو گئے ۔لمبرگینی تھی یا فراری ، بڑا افسر حمام میں نہاتا رہا ۔ شہید آفسر جنت کے سفر کو نکل گیا ۔
ایک ٹاپ کمانڈر کی امریکہ میں پیزا کمپنیاں نکل آئیں کسی نے سوال نہیں کیا کیونکہ سارے حمام میں ایک دوسرے کو صابن لگا رہے تھے ۔
رضا ڈار کے متعلق کہا جا رہا ہے اسحاق ڈار کا قریبی عزیز ہے لیکن کوئی سرکاری تصدیق یا توثیق موجود نہیں ۔جو بھی ہے شائد سی سی ڈی نیفے میں پستول نہ چلائے کہ کہانی تبدیل ہو جائے گی ۔
اگر نیفے میں پستول چل گیا تو مطلب صاف ہو گا کہ ملزمان ملک کے نمبر تین کے قریبی عزیز نہیں اور انہیں حمام میں کپڑے اتارنے کا استحقاق بھی حاصل نہیں ۔
جج کی بیٹی نے سیور فوڈ کے دو ملازم کچل ڈالے ،ایک اور جج کے کم عمر بیٹے نے اسلام آباد میں دو بچیاں کچل ڈالیں ،ایک حور ایسی خاتون سیاستدان کے بیٹے نے کشمیر ہائے وے پر غریب نوجوان کچل ڈالے ۔چاند روز نکلتا ہے لیکن ان ملزمان کو حمام میں ننگا دیکھ کر شرما جاتا ہے ،ڈھیٹ ہے اگلے روز پھر نکل آتا ہے ۔
عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ،بجلی کے بلوں سے سکھر کراچی موٹر وے کیلئے اربوں روپیہ مختص کئے گئے،چند افسران بینک والوں کے ساتھ مل کر پیسے کھا گئے ۔کچھ کمائیاں کر کے باہر نکل گئے ،کچھ دے دلا کر حمام میں چلے گئے اور کچھ سست رفتار انصاف کی بھول بھلیوں میں لکن میٹی کھیلنے لگے ۔
شہباز شریف ،نواز شریف ،آصف علی زرداری کل قومی مجرم تھے ۔ریاست کے سارے کل پرزے ان کے خلاف تھے اج یہ خلیفے ہیں ،کوئی بادشاہ گر،کوئی صدر اور کوئی وزیراعظم ہے ۔
پاکستان زندہ باد
واپس کریں