ناصر بٹ
چونکہ فیس بک پر امریکہ ایران جنگ بارے پہلے ہی کریڈٹ کا کافی رولا پڑا ہوا ہے کہ دیکھا ہم نے فلاں فلاں پیش گوئی کی تھی کہ یوں یوں ہو گا تو اب دیکھ لیں یوں یوں ہو گیا تو جناب ہم آپ کو ہر گز یہ زحمت نہیں دیں گے کہ ہم نے کیا کہا تھا جو کہا تھا وہ آپ کو معلوم ہی ہو گا اگر آپ ہماری تحریروں کے مستقل قاری ہیں۔
ایران جنگ پر تو اب اتنے جنگی ماہرین لکھ رہے ہیں کہ کچھ لکھنے کی حاجت ہی نہیں۔۔۔۔ یاہو مر گیا ،ایران نے زیر زمین ٹیسٹ کر لیا جس سے زلزلہ آ گیا وغیرہ وغیرہ جیسی نادر معلومات آپ پڑھ پڑھ کے پہلے ہی اپنی معلومات کو کافی بڑھا چکے ہونگے مجھے تو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اب اس جنگ سے امریکہ نے نکالنا کیا ہے کہ جب یہ طے ہو گیا کہ ایران کا سپریم لیڈر اپنی جان دے کے یہ فیصلہ کر گیا کہ جھکیں گے نہیں اور قوم اس فیصلے کے پیچھے کھڑی ہو گئی تو امریکہ چار ھفتے چار مہینے میں بھی سوائے ایران پر بمباری کر کے اور اپنے عالمی جرائم کی تعداد میں اضافہ کر کے کیا ہی اکھاڑ لے گا؟
رجیم چینج تو اب ہو گی نہیں
سکول کی بچیوں کے جنازے پر جسطرح ایرانی قوم برستے بموں کی بارش میں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلی اسکے بعد کسی کو شک رہ گیا کہ رجیم چینج ہو سکتی ہے یا نہیں؟
ایران کے پاس اب کھونے کو کیا ہی بچا ہے مگر یہاں سے وہ جو پا سکتے ہیں وہ شاید وہ چھوڑنے پر رضامند نہیں ہونگے اور وہ ہے بطور قوم اپنے انکار پر اصرار جو کہ انہوں نے ایک عالمی طاقت کے سامنے کر دیا ہے جو اپنی اندھی طاقت کے ساتھ ان پر حملہ آور ہوئی تھی۔
ایران کے اس انکار کے بعد اب کھونے کی باری دنیا کی ہے وہ جو جو کچھ کھونے جا رہی ہے وہ آپ مستقبل قریب میں دیکھ لیں گے حالانکہ دنیا کا اس میں کچھ خاص قصور نہ تھا۔
امریکہ کا گلف کے کئی ممالک سے حفاظت کرنے کا معاہدہ ہے مگر وہ بچا صرف اپنی سٹپنی کو رہا ہے مارکو روبیو کا بیان تو اخیر ہے اخے اس راعیل نے ایران پر ہر صورت حملہ کرنا تھا اور ایران نے پھر امریکہ کو ٹارگٹ کرنا تھا اسلیے ہم نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا۔۔۔
اچھا یہ میں مذاق نہیں کر رہا اس نے واقعی یہ کہا ہے۔
یہ اسی طرح ہے کہ کوئی چوہدری اپنے پالتو بدمعاش بارے کہے کہ جیدے نے فقیرے کو مارنا تھا اور فقیرا اسکے بعد چودھریوں کی حویلی پر وٹے مار سکتا تھا اسلیے ہم نے فقیرے کے گھر کو آگ لگا دی۔
بھائی صاحب جیدے کو بھی چار چھتر لگائے جا سکتے تھے مگر چلو خیر آپ ٹھہرے چودھری صاحب کس نے پوچھنا ہے کہ
"ایہہ کیہہ بکواس کر رہے جے چوہری صاب؟"
واپس کریں