پاکستان کو کمزور کرنے والا ہر کردار انڈیا کو محبوب ہو گا
ناصر بٹ
کوئی ذی ہوش اپنے دل پر ہاتھ رکھ کے بتائے کہ انڈیا جو پاکستان کا جانی دشمن ہے وہ کسی ایسے پاکستانی کی حمایت کریگا جو پاکستان کا وفادار ہو؟
جو پاکستان کو سربلند دیکھنا چاہتا ہو؟
جو پاکستان کو اتنا مضبوط بنانا چاہتا ہو جتنا مضبوط پاکستان انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کر سکے؟
یقیناً سب جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہو سکتا انڈیا اسی شخص کی حمایت کر سکتا ہے جس سے پاکستان کے نہیں انڈیا کے مفادات کو تقویت ملتی ہو۔
میجر گورو آریا بارہا اپنے وی لاگز میں یہ کہہ چکا ہے کہ انڈیا کو پاکستان میں عمران خان کی ہر ممکن مدد کرنا ہو گی کیونکہ جو کام انڈیا کی آرمی نہیں کر پائی وہ عمران خان اکیلا کر رہا ہے یعنی پاکستان کی بربادی۔
آج انڈین میڈیا کھل کر سامنے آ چکا ہے اور انڈین اینکرز عمران نیازی کے غم میں گھلے جا رہے ہیں۔
کرکٹ کے کچھ بڑے بڑے سابق کھلاڑیوں نے پاکستانی حکام سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کی بینائی ختم ہو رہی ہے اسے رہا کیا جائے یا صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں اور یہ اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نیازی کی آنکھ کا مسلہ بالکل فراڈ تھا معاملہ ایسا سنگین تھا ہی نہیں اور یہ صرف جیل سے نکلنے کا ایک بہانہ تھا دو دن کی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے عمران نیازی کی آنکھ کو صحت مند قرار دے دیا اور خود نیازی کے بیٹوں نے بھی باپ سے بات کرنے کے بعد اس کی تصدیق کر دی
سوال یہ ہے کہ ان چودہ پندرہ ایسے سابق کھلاڑیوں کو یہ سب کچھ کس نے بتایا کہ عمران نیازی کو صحت کے سخت پرابلمز ہیں؟
کس نے یہ مشترکہ اپیل ممکن بنوائی؟
جواب ہے کہ یہ انڈیا میں بیٹھے سنیل گواسکر اور کپیل دیو کا کام ہے انہوں نے کرکٹ میں اپنے دوست کھلاڑیوں کو کہہ کر عمران نیازی کے لیے اپیل کروائی۔
انگلینڈ آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو اس بارے کچھ معلوم نہ تھا نہ وہ لوگ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے اس سے واقف رہتے ہیں انہوں نے اپیل کی بھی اس وقت جب سارا معاملہ سمیٹا جا چکا تھا۔
تو جناب یہ سب کام انڈین ہینڈلرز کر رہے ہیں اور کیوں کر رہے ہیں یہ جاننے کے لیے کسی کا نجومی ہونا ضروری نہیں پاکستان کو کمزور کرنے والا ہر کردار انڈیا کو محبوب ہو گا۔
واپس کریں