دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کوئی حال نہیں ایسی خبریں چلانے والوں کا
ناصر بٹ
ناصر بٹ
مین سٹریم میڈیا کے بارے اب کسی کو کوئی شک نہیں کہ انکی خبر کی تلاش کی قابلیت کتنی ہے شارٹ کٹ صحافی میڈیا پر بھرے پڑے ہیں جو خبر تلاش کرنے کی بجائے ڈیسک پر بیٹھ کر خبر تراشنے سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک دو دن سے کسی سورس کے بغیر یہ خبر گردش کر رہی ہے اور حیرت انگیز طور پر کئی اچھے خاصے سمجھدار لوگ بھی اسے آگے بڑھا رہے ہیں کہ پی پی پرویز الہٰی کو پنجاب کا گورنر لانے جا رہی ہے جو پنجاب میں ن لیگ میں ڈینٹ ڈالیں گے اور پی پی کو پنجاب میں ایک بڑی پارٹی بنائیں گے۔
اب اس سے احمقانہ اور بے پر کی خبر بھی کوئی ہو سکتی ہے؟
پہلی بات تو کہ پرویز الہٰی تاحال پی ٹی آئی کے صدر ہیں اور انکی طرف سے ابھی تک ایسی کوئی نشانی سامنے نہیں آئی کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کے پی پی میں جا رہے ہیں۔
دوسری بات چلیں یہ مان بھی لیا کہ ایسا ہو جاتا ہے اور پی پی ایسے عزائم رکھتی ہے جس کا اس خبر کو چلانے والے اظہار کر رہے ہیں تو اگلا سوال یہ ہے کہ پنجاب میں گورنر کی تعیناتی کس نے کرنی ہے؟
اب یہ تو سب مان ہی لیں گے کہ یہ اختیار وزیراعظم پاکستان کا ہے صدر پاکستان کا نہیں۔
تو اگلی بات یہ ہے کہ جس سازش کا ان سارے خبر دینے والوں کو علم ہے کیا ن لیگ اور اسکے لیڈران اتنے ہی فارغ الدماغ ہیں کہ انہیں علم نہیں ہو گا اور وہ پی پی کے کہنے پر جھٹ سے پرویز الٰہی کو گورنر پنجاب لگا دیں گے؟
میں نے ابھی اس میں سیاسی حوالے سے بات نہیں کی ورنہ پرویز الہٰی کتنے بڑے لیڈر ہیں جو ن لیگ کا پنجاب میں سیاسی نقصان کر لیں گے؟
ڈنگیاں لتاں تے پلُس مقابلے۔
کوئی حال نہیں ایسی خبریں چلانے والوں کا۔
واپس کریں