دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تنگ نظر بھارتیوں کے لیے سوگ کا دن
ناصر بٹ
ناصر بٹ
پورے بھارت میں مودی نے نفرت کی جو آگ بھڑکائی ہے اور بھارتیوں کو اپنی بڑھک بازی سے جس خیالی دنیا کا اسیر کر دیا ہے اسکا ایک اثرتو یہ ہوا ہے کہ بھارت میں اکثر لوگ اب سامنے پڑی چیز کو بھی جھٹلانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ممکن نہیں۔
پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا کر مودی تو چودہ سال نکال گیا مگر اس نے بھارت میں احمقوں کی ایک ایسی فوج پیدا کر دی جو حقیقت کی دنیا میں آنا ہی نہیں چاہتے۔
امریکہ ایران مذاکرات کے تحت اگر جنگ کا خاتمہ ہوتا ہے تو خطے میں اسکا سب سے زیادہ فایدہ بھارت کو ہو گا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انڈیا پاکستان کے اس کردار کی تعریف کرتا جو اس نے اس جنگ کو معطل کروانے کے لیے ادا کیا مگر حسد کی آگ میں جلتے انڈین رہنماؤں اور گودی میڈیا کے منہ کو موشن لگ گئے۔
انڈین پہلے تو یہ نہیں مانتے تھے کہ مذاکرات پاکستان میں ہوں گے مگر وہ ہوئے اور ساری دنیا نے نہ صرف دیکھے بلکہ پاکستان کی بھرپور تعریف بھی کی
پھر جب امریکی نائب صدر واپس چلے گئے تو انڈین پھر ڈھولک کی تھاپ پر ناچنا شروع ہو گئے کہ پاکستان آیا بڑا مصالحت کار اسکی اوقات ہی نہیں کہ یہ امریکہ ایران کے درمیان مصالحت کاری کر سکے
اللہ کو شاید کچھ اور منظور ہے۔
مذاکرات کا پہلا دور تو کچھ کم تر لیڈران پر مشتمل تھا یعنی امریکی نائب صدر آیا تھا خود ٹرمپ نہیں اور پھر ان مزاکرات میں اگر ڈیل ہو جاتی تو پاکستان کا کردار شاید اتنا بڑا نہ مانا جاتا جتنا اب آگے بننے جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ شاید اب وہ خود پاکستان آ کے ڈیل پر دستخط کرے۔
خبریں ہیں جو کہ عالمی میڈیا دے رہا ہے کہ یہاں سے اگر امریکہ اور ایران کی جنگ بندی ہوتی ہے اور فریقین کسی ڈیل تک پہنچتے ہیں تو اس میں سارا کردار ہی پاکستان کا ہو گا جو مسلسل سفارت کاری سے اس پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنے اور فریقین کو کسی نتیجے تک پہنچانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم چار عرب ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور فیلڈ مارشل جنگ زدہ ایران سے مذاکرات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
یہ خبریں بھی موجود ہیں کہ اب پاکستان سفارت کاری کے ذریعے تمام پوائینٹس کو مزاکرات کی میز پر پہنچنے سے پہلے ہی دونوں ممالک سے طے کروا لے گا اور اسلام آباد میں جو اگلا دور ہونے کی توقع ہے اس میں صرف ڈیل کے فریقین دستخط کریں گے۔
اور یہ تو اب تنگ نظر بھارتیوں کے لیے شاید سوگ کا دن ہو مجھے ڈر ہے کہ کہیں مودی جی اس پر بھارت میں سات روزہ اوگ کا اعلان ہی نہ کر دیں جس دوران بھارتی پرچم سرنگوں رہے۔
بے شک خدا جسے چاہے عزت دیتا ہے۔
پاکستان ذندہ باد۔
واپس کریں