دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اپنے گریبان میں جھانکیں اور سوچیں
ناصر بٹ
ناصر بٹ
ڈنکیاں لگا کر دوسرے ممالک میں آپ جائیں وہاں پہنچ کر انکے ملکوں کے قوانین کا احترام آپ نہ کریں وہاں کی معاشرت سے الگ ہی دنیا بسا کر آپ رہیں جو بھی د گ کی کاروائی ہو اس میں زیادہ تر اپکے لوگوں کے نام آئیں اپنے ملک میں مذھبی رواداری میں کمال حاصل کرنے کے بعد غیر ممالک میں بھی وہی مذھبی رواداری سکھانا شروع آپ کریں اپنی گندی سیاست کے مظاہرے دوسرے ممالک میں آپ کرنا شروع کریں خانہ خدا تک میں اپنی گندی سیاست کرنا آپ نہ بھولیں
اور پھر گلہ یہ کہ جی پاکستان کے پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں، ہیں جی؟
پاسپورٹ کی حیثیت کا تعین اس بات پر ہوتا ہے کہ کتنے دوسرے ممالک آپ کو ویزہ میں نرمی یا ویزہ فری انٹری دیتے ہیں آپ اگر اوپر بیان کی گئی حرکات کے مرتکب نہ ہوتے تو ظاہر ہے بے شمار ممالک آپ کو بھی ویزہ فری انٹری دیتے یا ویزے دینے میں نرمی برتتے۔
پاکستان کا اس میں کیا لینا دینا ہے؟
اگر پاکستان اس حوالے سے بدنام ہوتا ہے تو اسکی وجہ آپ لوگ ہیں جن کی حرکات کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ گرتی ہے۔
ڈرائیونگ نہیں آتی ڈرائیونگ کے ویزے پر جا رہے ہیں
کھیل کی ٹیمیں جاتی ہیں کئی کھلاڑی وہاں بھاگ جاتے ہیں واپس نہیں آتے
کون کون سا فراڈ ہے جو ان ممالک میں جا کے نہیں کرتے؟
اور گلہ یہ کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت نہیں؟
اپنے گریبان میں جھانکیں اور سوچیں کہ یہ عزت کس نے بنانی تھی ،ہے۔
امریکہ نے 75 ملکوں پر امیگرنٹ ویزے دینے پر پابندی لگائی ہے تو اس میں پاکستان کا نام بھی ہے اس پر یوتھیے شور مچا رہے ہیں کہ امریکہ سے تعلقات کے دعوے کہاں گئے؟
میں بتاتا ہوں آپ کو اس کی حقیقت۔
امریکہ میں رہنے والے ستر سے اسی فیصد پاکستانی مکمل طور پر یوتھیے ہیں جن کی عقل دانش چال چلن ایمانداری آپ پاکستان میں بڑے اچھے طریقے سے ملاحظہ فرما رہے ہیں اب اپنے ایمان سے بتائیں کہ اسطرح کے لوگوں کو کون اپنے ملک آنے دیتا ہے؟
امریکی حکومت کا اس وقت پاکستان سے تو کوئی مسلہ نہیں پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تو آئے روز ٹرمپ تعریفوں کے پل باندھتا ہے امیگرنٹ ویزوں پر پابندی تو ان یوتھیوں کی حرکات کی وجہ سے لگائی گئی ہے جو وہاں پہنچ کے کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہیں۔
جسطرح کی یہ مخلوق ہیں پچہتر کیا پندرہ ملکوں پر بھی پابندی لگتی تو اس میں بھی پاکستان کا نام آ جانا تھا۔
واپس کریں