ناصر بٹ
پہلے بھی لکھ چکا ہو کہ ن لیگ اس دفعہ یہ خوف دل سے نکال کے کام کر رہی ہے کہ ہمیں نکال دیا تو کیا بنے گا یا سسٹم درست کرنے سے ووٹ بینک تباہ ہو جائیگا۔
ایسے میں کچھ لوگوں کی طرف سے یہ باتیں سامنے آنا کہ کوئی سونا ہے مگر ہیرے کی تلاش ہے اسکی کوئی اہمیت نہیں لکھ چکا ہوں کہ نواز شریف اس دفعہ یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ اگر کسی نے نکالنا ہے تو نکال دے اور جس ہیرے کو لانا چاہتا ہے لے آئے۔
یہ تو ہو گئی پہلی بات اب آتے ہیں اصل سوال پر کہ ایسا ہیرا ہے کہاں جس کا ڈراوا دیا جا رہا ہے اور کس کے پاس ہے؟
پاکستان کی تاریخ اٹھا کے دیکھ لیں کئی مارشل لاء آئے
کئی ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ بنے
شوکت عزیز معین قریشی جیسے نابغے بھی امپورٹ کیے گئے
کائنات کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی بھی تین دفعہ حکومت میں رہی
اور ابھی حال ہی میں مالکان نے اپنی بیس سال کی انتھک اور بے شرمانہ کوششوں سے بھی ایک ہیرا مسلط کر کے دیکھ لیا مگر کیا ہوا؟
دنیا سے یہ آواز اٹھی کہ یہ تم کیا اٹھا لائے ہو۔
کس ہیرے نے چمک دکھائی؟
جس ہیرے نے چار سُو قوس و قزح کے رنگ بکھیر دیئے؟
کس ہیرے کی وجہ سے پاکستان میں دودھ شہر کی نہریں بہہ نکلیں؟
پاکستان میں سوائے نوازشریف کے تین ادوار میں ہوئے کاموں کے علاؤہ کونسی ترقی ہوئی؟
آج اس ملک کے ساٹھ ستر فیصد بڑے پراجیکٹس پر نواز شریف کے نام کی مہر لگی ہوئی ہے۔
کونسے ہیرے چھپا رکھے ہیں ذرا ہم بھی تو دیکھیں؟
او بھائی نواز شریف ان سب کا پانی ماپ چکا ہے وہ جانتا ہے کہ ملک بڑھکوں سے ترقی نہیں کرتے یہ بتدریج درست پالیسیز اپنانے سے ہی ممکن ہوتی ہے اور اسکے لیے نیک نیتی سے کام کرنا پڑتا ہے۔
کوئی شہادتیں بیچ رہا ہے
کوئی مذہب فروشی کر رہا ہے
کوئی انقلاب اور آزادی کے نام پر بیوقوف بنا رہا ہے
کونسی ہیروں سے ڈرا رہے ہیں آپ؟
جلدی کریں جو ہیرا گودڑی سے نکالنا ہے جلدی نکلیں کہیں دیر نہ ہو جائے
اور ہاں شہباز شریف ہو یا نواز شریف انہوں نے کبھی خود کو سونا نہیں کہا نہایت عاجزی سے اس ملک کا بھلا کرنے کی کوشش کی ہے جس کو جو ہیرا لانا سے سو بسم اللہ اس دفعہ کوئی نہیں کہے گا کہ
"مجھے کیوں نکالا"
واپس کریں