ناصر بٹ
پاک بھارت موجودہ جنگی صورتحال میں بھارتی ڈیفنس اینالسٹ پراوین سہانی کے تجزیے کافی توجہ کا مرکز رہے۔سہانی انڈین یوٹیوب چینل فورس پر اپنا وی لاگ بھی کرتے ہیں اور مختلف چینلز کو انٹرویو بھی دیتے رہتے ہیں ۔انہوں نے اپنے کل کے وی لاگ میں تو انڈیا کے باقاعدہ سٹی ہی گم کر دی ہے۔سہانی نے ایک ایک کر کے جنگ کے مختلف فیلڈز میں پاکستان کی انڈیا پر برتری کا جو جائزہ پیش کیا ہے اسے سن کر ہمارا تو دل خوش ہو گیا مگر انڈینز کے منہ لٹک گئے ہونگے۔
سہانی کا کہنا ہے کہ پاکستان آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ الیکٹرانکس وار فئیر کو ایک الگ ہی لیول پر لے گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ائیر فورس کو بھارت پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔
مختلف فیلڈز کو یکجا کر کے پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشنز پر عبور حاصل کیا ہے۔
پاکستان نے الیکٹرو میگنیٹک غلبہ حاصل کیا اور یہ ریڈار ٹیکنالوجی کی وجہ سے حاصل کیا اور سسٹم ڈسٹرکشن وار فئیر کے بھی قابل ہو گیا۔
یہ سہانی کے وی لاگ کا صرف ایک حصہ ہے جو میں نے یہاں لکھا ہے انکا پورا وی لاگ سنیں تو پتہ چلتا ہے کہ مومن ہے تو بے تیغ ہی لڑتا ہے سپاہی والی باتیں اب ہوا ہوئیں مومنوں نے اس دفعہ اپنی تیاری ایسی شاعری سے ہٹ کے کی تھی اور رزلٹ سامنے ہے۔
میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ جنگ بندی جنہوں نے کروائی ہے دونوں میں سے کسی کی مجال نہیں جو خلاف ورزی کرے مگر جنگ کے بعد جو حقائق سامنے آ رہے ہیں انہیں دیکھ کے تو لگتا ہے انڈیا کے حالات واقعی کافی ماڑے ہیں اب وہ صرف پھوکی بڑھکیں ہی لگائے گا جنگ کے بارے سوچے کا بھی نہیں۔
ویسے بھی اب انڈیا میں حکومت اور اپوزیشن کی جنگ شروع ہو چکی ہے اور بی جے پی اور کانگریس+اتحادی ایک دوسرے کا بینڈ بجانا شروع ہو چکے ہیں۔
بھائی لوگو کمال کی بات یہ ہے کہ انڈیا اتنا بڑا ملک ہے پانچ سو ارب ڈالر ذرمبادلہ،چار ہزار ارب جی ڈی پی، ڈیڑھ ارب آبادی مگر آج پورے انڈیا میں سوائے پاکستان کے کوئی اور بات نہیں ہو رہی۔
سیاست ہے تو پاکستان نے یرغمال کر رکھی ہے۔
چینلز کو ٹی آر پی ملتی ہے تو پاکستان کی بات کرنے سے ملتی ہے۔
انڈیا سے وفاداری اور غداری کا معیار پاکستان بن چکا ہے۔
گلی محلے،سڑک بازار میں صرف ایک ہی موضوع ہے جو ڈسکس ہو رہا ہے اور وہ پاکستان ہے اوریہ وہ پاکستان ہے جسے مودی کہتا تھا کہ اسکا ذکر بھی کرنا اب وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ہم نے اسکے ہاتھ میں کٹورا پکڑا کر اسے ملکوں ملکوں بھیک مانگنے پر لگا دیا ہے۔
اب آپ بتائیں کہ کیا کسی کو یہ امید تھی کہ پاکستان دو تین ھفتے میں انڈیا کا یہ حال کر دیگا؟
واپس کریں