دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نعتِ سرورِ کونین ﷺ
اللہ داد صدیقی
اللہ داد صدیقی
امت پہ عظیمِ رب کی عطا آپ ہیں
دل کی ہر آرزو، ہر مدعا آپ ہیں
لا نبی بعدی کی ازلی گواہی ہیں آپ
آیتِ نورِ ہدایت کی صدا آپ ہیں
نورِ ازل، حسنِ ابد، شمعِ حیات
رحمتِ کونین کی پہلی ضیا آپ ہیں
بزمِ جہاں میں نامِ محمد ﷺ رہے فروز
راہِ وفا، منزلِ صبر و رضا آپ ہیں
خاکِ مدینہ کو بھی تقدیس کا شعور دے
ذرے ذرے کے وقار کی انتہا آپ ہیں
دردِ دلِ زمانہ کی تشفی ہیں آپ ہی
ہر غمِ روزگار کی معتبر دوا آپ ہیں
جس سمت بھی اٹھے نگاہِ شوقِ بندگی
عالم میں حسنِ حق کا درخشاں پتہ آپ ہیں
سایہ فگن رہے کرمِ ربِ کائنات
محتاجِ لطفِ خالقِ دو سرا آپ ہیں
میرے یقینِ قلب کا روشن چراغ ہیں
میری دعا، میرا سکون، میرا آسرا آپ ہیں
ذکرِ حضور سے ہی حیاتِ دوام ہے
موجِ شعورِ عشق کی لافانی بقا آپ ہیں
۔۔۔۔۔ داد صدیقی ۔۔۔۔۔
واپس کریں