اظہر سید
چابی والے کھلونوں کو کوئی چابی دیتا ہے ۔جب کوئی بڑی تعیناتی ،تبادلہ یا توسیع ہونا ہوتی ہے ۔تحریک برپا کرنے کیلئے چابی دی جاتی ہے ۔سرکاری زمین پر مساجد کی تعمیر کے خلاف کاروائی کی کوشش ہو موقع غنیمت جان کر تحریک شروع کرنے کا کام شروع ہوتا لیکن لیکن ریاست فیصلہ تبدیل کر دیتی ہے اور تحریک شروع ہونے سے پہلے ختم ۔
کوئی ہاتھ آزاد کشمیر میں تحریک برپا کرنے کی کامیاب کوشش کرتا ہے لیکن ریاست معاہدہ کر کے غبارے سے ہوا نکال دیتی ہے ۔
حماس اور اسرائیل معاہدہ پر دستخط کر دیتے ہیں لیکن کوئی پراسرار ہاتھ تحریک لبیک کے کھلونے کو چابی دے دیتا ہے اور "چلو اسلام آباد"کانعرہ لگ جاتا ہے ۔
کوئی تبدیلی ،توسیع یا تعیناتی کا وقت قریب آتا ہے خیبر پختونخوا میں کھیل تماشا شروع کر دیا جاتا ہے ۔
جنرل ایوب کے خلاف "چینی کی قیمتوں میں اضافہ لے کر تحریک کا منطقی انجام چار جنرلوں کی طرف سے استعفیٰ لینے پر ختم ہوتا ہے ۔
جنرل ضیا الحق کو اللہ تعالیٰ آسمانوں سے ہی آسمانوں پر لے جاتا ہے۔
جنرل مشرف کے خلاف وکلا تحریک شروع ہو جاتی ہے ۔
یہ پراسرار ہاتھ اس مرتبہ کامیاب نہیں ہو گاکہ ریاست کا مفاد یہی ہے ہائی برڈ نظام چلتا رہا ۔
اس ہائی برڈ نظام نے سات اور دس مئی کے دوران بھارت کے خلاف جو کارنامہ سر انجام دیا عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔
خطہ میں جو صف بندیاں ہو رہی ہیں ۔افغان اور بھارت کے درمیان جو سلسلے جاری ہیں ۔پراسرار ہاتھ ٹوٹ جانا ہی ریاست کے مفاد میں ہے ۔
خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کا معاملہ بھی طے پا جائے گا اور تحریک لبیک کے احتجاج کو بھی لپیٹ لیا جائے گا کہ یہی ملک کے مفاد میں ہے ۔
واپس کریں