اظہر سید
بھارت کی امریکہ کو برآمدات سو ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں ۔روس سے سستے داموں خام تیل خرید کر ایڈانی گروپ اپنی ریفائنری میں صاف کرتا ہے اور یورپین یونین سمیت عالمی منڈی میں بیچتا ہے ۔اس خرید و فروخت میں بھارتی معیشت کو کم و بیش سو ارب ڈالر سالانہ کا فائدہ ہوتا ہے ۔روس کو امریکی پابندیوں کے باوجود بھارتی کی وجہ سے ڈالر مل جاتے ہیں ۔بھارت کو اپنی معیشت چلانے کیلئے کم قیمت تیل مل جاتا ہے اور عالمی منڈی میں فروخت سے اضافی زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔بھارت کو گھی سے بھرے دو پراٹھے ملتے ہیں۔ ایڈانی گروپ دنیا کا امیر ترین گروپ بن گیا ہے ۔بھارتی روپیہ پاکستان کے تین روپیہ کے برابر پہنچ گیا ہے ۔
صدر ٹرمپ نے بھارتی درامدات پر جو پچاس فیصد ٹیرف لگایا ہے سو ارب ڈالر کی بھارتی برآمدات بیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی ۔
یورپین یونین نے امریکہ دباؤ پر بھارتی ریفائن تیل خریدنے کی بجائے امریکہ سے پٹرولیم مصنوعات خریدنا شروع کر دیں بھارتی معیشت کا رام رام ستے ہو جائے گا ۔
بھارت پر قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے ایک سو بیس فیصد ہے ۔سالانہ ڈیڑھ سو ارب ڈالر کے نقصان سے چھ سو ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر برف بن جائیں گے اور پگھلنا شروع ہو جائیں گے ۔ادائیگیاں تو ہر حال میں کرنا ہیں لیکن ادائیگیوں کے توازن میں ملنے والے ڈالر کم ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
بھارت کے اڈانی اور امبانی دنیا کے امیر ترین لوگ بن چکے ہیں لیکن امریکی ٹیرف انہیں آسمان سے زمین پر لے آئے گا۔
اسرائیل میں اڈانی گروپ کی حیفہ ریفائنری سالانہ تین ارب ڈالر کماتی ہے اور بھارتی معیشت میں انجیکٹ کرتی ہے ۔امریکی دباؤ پر اسرائیل نے اڈانی گروپ کو شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر نوٹس جاری کر دیا ہے ۔
امریکی چاہتے ہیں بھارتی پاکستان کے ساتھ بھر پور مکمل جنگ کریں تاکہ چین کو خطہ میں الجھا کر امریکی معیشت کو درپیش نادہندگی کے خطرات ٹالے جا سکیں ۔
پاکستان نے سات سے دس مئی کے دوران بھارتیوں کی طاقت کا نشہ جس طرح اتارا ہے بھارتی جنرل کہتے ہیں بھوکے مر جائیں گے پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے ۔
بی جے پی ایسی انتہا پسند ہندو جماعت نے ایک طرف اقتدار کیلئے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل دیا دوسری طرف عالمی سطح پر دو کشتیوں کی سواری کر کے بیک وقت روسی اور امریکی گائے کا دودھ خوب خوب "چویا"
پاکستان نے دس مئی کو جس طرح بھارتیوں کی پٹائی کی مودی کے پلے کچھ نہیں رہا ۔
کہانی صرف اتنی ہے امریکی سپر پاور نہیں رہے ۔چینیوں نے معیشت اور جنگی ٹیکنالوجی دونوں میں امریکہ اور یورپ کا بھرم توڑ دیا ہے ۔
بھارتی امریکی دباؤ میں آجاتے ہیں تو دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف تیزی سے بڑھنا شروع کر دے گی ۔دباو میں آنے کی بجائے روس چین پاکستان اور ترکی پلیٹ فارم پر آگئے تیسری عالمی جنگ تاخیر کا شکار ہو جائے گی ۔
تیسری عالمی جنگ ہونا ہی ہے ۔بھارتی امریکی دباؤ میں نہ آئے تو مغرب کو چین سے براہ راست جنگ کرنا پڑے گی ۔ا گئے تو مغرب کی جنگ بھارت ایسی امریکی پراکسیاں لڑیں گی ۔
واپس کریں