دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندوؤں کی سیاست
اظہر سید
اظہر سید
بھارتی فوج نے آپریشن سیندور میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے نقصانات کا اعتراف نہیں کیا گزشتہ پندرہ سال سے جاری انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کی مزید مدد سے بھی انکار کیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ کے ساتھ روسی دفاعی نظام ایس 400 کا دورہ کیا تھا ۔وزیراعظم مودی نے اس موقع پر کہا تھا بھارتی فوج نے پاکستان کو مزا چکھا دیا ہے ۔ایس 400 دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔
صرف ایک ماہ گزرا بھارتی فوج کے نائب سربراہ جنرل راہول نے ایس یو 400 کے دونوں دفاعی تنصیبات کی پاکستان کے ہاتھوں تباہی کا اعتراف کر لیا ۔
اس سے پہلے بھارت کے ڈپٹی ائر چیف بھی رافال طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر چکے ہیں ۔اپریشن سیندور میں تباہ ہونے والے بھارتی رافال کے پائلٹوں اور دیگر فوجی افسران کیلئے اعزازات کے اعلان سے بھی بھارتی فوج نے اصل میں خود کو بے جے پی کی سیاست سے الگ کر لیا ہے ۔
لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں بے جے پی کو ماضی کی طرح کامیابی نہیں ملی تھی ۔کانگرس نے راہول گاندھی کی سربراہی میں اپنی بیشتر کھوئی ہوئی پوزیشن واپس حاصل کر لی تھی ۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے بھارت کی فوج کیلئے یہ ایک موقع تھا وہ عوامی رائے سمجھے اور خود کو بھارت کی انتہا پسند ہندوؤں کی سیاست سے علیحدہ کر لے ۔
بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ۔پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارتی فوج نے سات مئی کو پاکستان پر حملہ کیا اور اپنی ساکھ ،پیشہ ورانہ اہلیت اور طاقت کا بھرم سب کچھ کھو دیا ۔
پاکستان موثر جوابی کارروائی نہ کرتا ۔ بھارتی رافال نہ گرائے جاتے ۔بھارتی فوج کی جے جے کار تو ہونا ہی تھی بے جے پی کو بھی طاقت کا ٹیکہ لگ جانا تھا ۔بہار کے صوبائی الیکشن میں بے جے پی نے کلین سویپ کر جانا تھا ۔
پاکستان کی شاندار جوابی کاروائی نے اس مرتبہ وہ سارا کھیل الٹ پلٹ دیا جس کھیل میں ہر الیکشن سے پہلے دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا تھا ۔الزام پاکستان پر لگتا تھا ۔کاروائی ہوتی تھی ۔ابینندن واپس ہوتا تھا ۔کشمیر کو بھارتی یونین کا حصہ بنا لیا جاتا تھا ۔بے جے پی الیکشن جیت کر حکومت بنا لیتی تھی ۔ناکامی کا کوئی باپ نہیں ہوتا ۔بھارتی فوج نے سات سے دس مئی تک ہونے والے ایڈونچر میں حصہ لینے کی غلطی کا اصل میں اعتراف کیا ہے ۔انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بے جے پی سے خود کو الگ کر لیا ہے ۔
بے جے پی تو آپریشن سیندور بیچ کر الیکشن جیتنا چاہتی تھی ۔بھارتی فوج نے آپریشن سیندور میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کر کے یہ سودا خراب کر دیا ہے ۔بے جے پی اب کیا بیچے گی ؟ اس کا دوسرا مطلب یہ ہے بی جے پی کو اب بھارتی فوج کی وہ مدد حاصل نہیں رہی جو گزشتہ پندرہ سال سے جاری تھی ۔
اس کا یہ مطلب بھی ہے بھارت کا کارپوریٹ سیکٹر اب بی جے پی کی بجائے کانگرس کا رخ کر لے گا ۔اسکا یہ بھی مطلب ہے مستقبل قریب میں بھارتی ایڈونچر کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں ۔
بھارتی فوج نے سات مئی کو جو غلطی کی تھی اس کا ملبہ حکومت پر ڈالا جائے گا اور ڈالا جا رہا ہے ۔انڈونیشیا میں دفاعی اتاشی نے کھلے لفظوں میں بتا دیا ہے حکومتی فیصلوں کے ناقص ہونے سے نقصان ہوا ۔اس سے پہلے ایک وائس ایر مارشل نے الزام لگایا تھا
رافال طیاروں کو حملہ کی حکومتی اجازت نہ ملنے سے نقصان ہوا.جب اجازت ملی تو نور خان ایئربیس بیس پر حملہ کیا گیا لیکن پاکستانی پہلے سے تیار تھے انہوں نے جوابی کارروائیوں میں نقصان پہنچایا ۔
بھارتی فوج کی موجودہ حکمت عملی بہت خوش آئند ہے ۔جب بھارت کا نائب آرمی چیف واضح لفظوں میں کہتا ہے پاکستان کے پاس ہماری دفاعی تنصیبات کی لائیو معلومات تھیں اصل میں بھارتی حکومت کو پیغام دیتا ہے آپریشن سیندور اس وقت تک ختم کر دیا جائے جب تک ہم پاکستانی صلاحیت کا بندوبست نہ کر لیں ۔
واپس کریں