دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھاگ گئے ،دوڑ گئے لیکن کب تک ؟
اظہر سید
اظہر سید
اسلام آباد ہائی میں آج تین بیان حلفی پیش ہونے تھے لیکن ناموس رسالت کے تینوں جعلی محافظ غائب ہو گئے ۔عدالت نے ایک کے ورانٹ گرفتاری جاری کر کے متعلقہ ایس ایچ او کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا باقی دونوں کو کل تک کی مہلت دے دی کہ بیان حلفی جمع کرائیں ۔
لیہ میں ایک اکیس سالہ ہنی ٹریپ طالبعلم کو بلاسفیمی گروپ کے لوگوں نے اغوا کیا ۔ویڈیو میں نظر آنے والے شیراز فاروقی کا کہنا تھا "میں نہیں میرا ہم شکل ہے"عدالت نے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ شیراز فاروقی نے چار روز گزرنے کے باوجود بیان حلفی جمع نہیں کرایا ۔
ایف آئی اے کے افسر مدثر شاہ نے بیان حلفی جمع کرانا تھا گرفتاری اس نے کی تاہم اس نے بھی بیان حلفی جمع نہیں کرایا کہ سرکاری افسر جھوٹ بول کر بچ نہیں سکتا فون کے ایس ڈی آر دفتری ریکارڈ سے سچ پتہ چل جاتا ہے ۔
بلاسفیمی گینگ کے نام نہاد سربراہ کا عدالت کے سامنے موقف تھا جو گاڑی اغوا میں استعمال ہوئی نمبر ان کے نام پر رجسٹرڈ ہے لیکن گاڑی اسکی نہیں ،راو رحیم کو بھی بیان حلفی جمع کرانا تھا لیکن اس شخص نے بھی بیان حلفی جمع نہیں کرایا ۔یہ بھاگ رہے ہیں لیکن کب تک ؟ آج نہیں تو کل قانون کی گرفت میں آئیں گے ۔
گینگ کے مرکزی کردار حسن معاویہ،راو رحیم جو مسلسل عدالت میں پیش ہوتے تھے آج عدالت سے بھی غائب تھے ۔انہیں پتہ چل گیا ہے ڈم ڈم شروع ہو گئی ہے اور اب ان کیلئے کوئی محفوظ راستہ نہیں بچا ۔ڈر صرف اس بات کا ہے ملک سے فرار نہ ہو جائیں ۔
واپس کریں