دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنگ بندی ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
کمبل جان نہیں چھوڑ رہا ۔ اسرائیلیوں نے حملہ تو کر دیا اب واپسی کا راستہ نہیں مل رہا ۔جاں بلب معیشت کا کسی اور کو پتہ نہ ہو امریکیوں کو اچھی طرح پتہ ہے ۔وقت آن پہنچا ہے روسی اور چینی شریکے بغلیں بجائیں گے ۔نیتن یاہو کو پتہ ہے مقدس اور قیمتی خون والے اسرائیلی شہریوں کو مزید پناہ گاہوں میں رکھا یہودی اسکی حکومت گرا دیں گے ۔صدر ٹرمپ کے امریکہ کی جان بھلے یہودیوں کے پنجے میں ہو ایران جنگ میں گھسنا گھاٹے کا سودا ہے ۔
روسی ،چینی اور پاکستانی مستقبل کے خطرے کو نڈھال کرنے کے خواہاں ہیں ۔اس شیطانی طاقت سے سارے عاجز ہیں تنگ ہیں ۔ایرانیوں کی کمر سہلانے اور "ڈٹ جاؤ"پر اکسانے والے بہت ہیں ۔پاکستان کا وزیر دفاع جب سابق شاہ ایران کے بیٹے پر تنقید کرتا ہے تو اصل میں چینی اور پاکستانی چیلنج کرتے ہیں "تمہارے کٹھ پتلی کو ایران سنبھالنے نہیں دیں گے" ایران اسرائیل جنگ بہت کچھ لے کر جائے گی ۔ایت اللہ کے قتل کی دھمکیاں دینے سے ایرانی جنگ بندی پر راضی نہیں ہونگے ۔جب امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم تہران خالی کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں جاننے والے جانتے ہیں جنگ بندی کی منتیں ہوتی ہیں۔
پاکستان پر حملہ نے مودی کی لٹیا ڈبوئی ایران پر حملہ نتین یاہو کی لٹیا ڈبو چکا ہے ۔امریکی وار انڈسٹری جنگ میں منافع دیکھتی ہے لیکن امریکی مفاد کو جنگ میں معاشی دیوالیہ پن نظر آتا ہے ۔
امریکی مفاد یہی ہے چین کسی جنگ میں پھنسے خرچے کرے ۔چینی بہت میسنے ہیں ۔وہ جنگ میں پھنسنے کی بجائے ایرانیوں کی چپکے چپکے مدد کریں گے "امریکی پھنسے رہیں"۔
جنگ بندی امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے جنگ میں تسلسل چین ،پاکستان اور تمام مظلوم اقوام کے مفاد میں ہے ۔
اسرائیلیوں کا بھرم ٹوٹ گیا ہے ۔امریکیوں کی خواہشات پوری نہیں ہو سکیں ۔عروج کے بعد زوال قانون فطرت ہے ۔تاریخ میں کئی سپر پاور بنیں اور ختم ہوئیں ۔پہلے سوویت یونین کی باری تھی ۔اب امریکیوں کی باری ہے ۔تمام علامتیں اور شواہد موجود ہیں چراغ بجھنے سے پہلے ٹمٹما رہا ہے ۔
راستہ کوئی موجود نہیں سوائے ایران پر ایٹمی حملہ کرو اور جیت جاؤ ۔مسلہ یہ ہے ایٹمی حملہ کر کے جاؤ گے کہاں ۔
جنگ بندی ہو گی اور ہونا ہی ہے لیکن جنگ بندی بغیر ایرانی حکومت کی تبدیلی کے ہو گی ۔جنگ بندی کے بعد جواب مانگا جائے گا "پنگا کیوں لیا تھا" جیسے مودی سے بھارتی جواب مانگ رہے ہیں ۔پہلے جنگ بندی نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا اب جنگ بندی ایران کے وقار میں اضافہ کرے گی ۔
پہلے بھرم بھارت کا ٹوٹا اب بھرم اسرائیل اور امریکہ کا ٹوٹے گا ۔یہ دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے ۔
واپس کریں