اظہر سید
ایرانی ملا گزشتہ تیس سال سے ڈیڑھ لاکھ اخلاقی پولیس کے زریعے ایران بھر میں ایرانی خواتین کو حجاب کروا رہا ہے ۔ایرانی خواتین کو عالمی کھیلوں میں حصہ لینے سے روک رہا ہے ۔انہیں قتل کررہا ہے ۔
چند ماہ قبل تہران یونیورسٹی میں ایک طالبہ نے اپنے کپڑے اتار کر ایرانی ملا کو چیلنج کیا "مجھے بھی مار دو " ۔اس طالبہ کو قیمہ کرنے والی مشین سے گزار کر اس کے ٹکرے یونیورسٹی گراؤنڈ میں پھینکے گئے اور طالبات کو پیغام دیا گیا ،،"مولوی کے خلاف احتجاج نہیں"
اخلاقی پولیس کے ایک اہلکار نے تین سال قبل ایک سترہ سالہ لڑکی کو حجاب نہ کرنے پر بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس اسٹیشن میں لڑکی کو قتل کر دیا گیا ۔
ایرانی عوام مولوی کے خلاف نکل آئے ۔ایرانی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے ہوئے ،سینکڑوں خواتین قتل کی گئیں ۔مولوی نے پاسداران کے زریعے بے رحم آپریشن کیا ۔احتجاج کچل دیا ۔
ایرانی مولوی نے اپنی سیاست کے زریعے حزب اللہ کی ساری قیادت قتل کروا دی ۔حماس کی تمام لیڈر شپ قتل کروا دی ۔ساتھ ہزار فلسطینی شہید کروا دئے ۔شامی حکومت تبدیل کروا دی ۔اپنی ٹاپ ملٹری لیڈر شپ قتل کروا لی ۔اپنے ایٹمی سائنسدانوں کو قتل کروا لیا ۔ ماضی کی سپر پاور اور شاہ ایران کے دور میں خطہ کے تھانیدار کی حیثیت والے ایران کے تمام فوجی اثاثے تباہ کروا لئے ۔
اب ایرانی سپریم ملا کسی سوراخ میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے اور امن مذاکرات کے پیغامات بھیج رہا ہے ۔پاکستان نے اسرائیلی حملہ سے دس گھنٹہ پہلے ایرانی قیادت کو سٹلائٹ ہیکنگ کی معلومات سے بتا دیا تھا حملہ ہونے والا ہے لیکن مولوی کے پاس بصیرت اور شعور کچھ بھی نہیں تھا ۔ساری فوجی قیادت قتل کروا لی کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے ۔
ایرانی ملا نے اپنی حماقتوں اور منافقت سے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے ۔اب سپریم لیڈر کو بل سے نکال کر مار بھی دیا جائے ۔حکومت تبدیل بھی ہو جائے جو ناقابل تلافی نقصان ہو چکا ہے تلافی ممکن نہیں ۔
مولوی کبھی بھارت کی گود میں بیٹھ جاتا تھا ۔کبھی بلوچ عسکریت پسندوں کو چپکے چپکے تھپکی دیتا تھا ۔کبھی بلوچ عسکریت پسندوں کے تحفظ کیلئے پاکستان پر میزائل دے مارتا تھا ۔ایرانی مولوی کبھی بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرتا تھا ۔کبھی گوادر کے مقابلہ میں چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ بنا کر بھارت کی سہولت کاری کرتا تھا ۔
ملا اب ڈرا بیٹھا ہے ۔چینی اور روسی قیادت کے ساتھ پاکستان کو بھی "بچاؤ بچاؤ" کے پیغامات بھیج رہا ہے۔ ایرانی عوام کو مولوی سے نجات دلانے کا عمل مکمل ہونا چاہئے یا ملا کو اسرائیل سے امن مذاکرات کے زریعے بچانا چاہئے ؟
واپس کریں