دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ غلامی نامنظور کے نعرے لگا نے والا سب سے بڑا امریکہ پٹو نکلا
طاہر سواتی
طاہر سواتی
پاکستان نژاد آصف حفیظ ایک کاروباری اور سماجی شخصیت کے طور پر سامنے ابھرے جس نے برطانیہ کے اشرافیہ حتی کہ شاہی خاندان تک رسائی حاصل کی ۔ اس کا نعرہ تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنا ہے۔
اس نے پاکستان، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں ’سروانی انٹرنیشنل کارپوریشن‘ کے نام سے ایک کمپنی رجسٹر کرا رکھی تھی۔ یہ کمپنی دنیا بھر میں افواج، حکومتوں اور پولیس فورسز کو منشیات کا پتہ لگانے والے تکنیکی آلات فروخت کرتی تھی۔
اس سے بڑھ کر آصف حفیظ نے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو ایسی خفیہ معلومات دیں جس سے انہیں منشیات کی بڑی کھیپ کو پکڑنے میں مدد ملی اور وہ ان ایجنسیوں کی نظروں میں ایک ہیرو کے طور پرابھرے ،
ان خدمات کے سلسلے میں دبئی میں برطانوی سفارت خانے اور برطانوی وزات داخلہ نے آصف حفیظ کو تعریفی خطوط بھی لکھے جن میں اطلاع دینے پر ان کی تعریف کی گئی اور شکریہ ادا کیا گیا ۔
بعد میں امریکا کی انسداد منشیات کے ادارے نے انکشاف کیا کہ آصف حفیظ تو خود انڈر ورلڈ کے بڑے ڈان ہیں۔
جو برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ سے “ سلطان “ کے نام منشیات کی ایک وسیع سلطنت کو چلا رہے تھے،
وہ پاکستان اور انڈیا سے کئی ٹن ہیروئن، میتھامفیتامین اور حشیش (چرس) دنیا بھر کو سپلائی کرتے تھے۔
ایک جانب وہ اپنے حریف سمگلروں کی خفیہ معلومات ایجنسیوں کو دیکر ان کی نظروں میں اپنا اعتماد بحال کرواتے رہے اور دوسری جانب اپنے ان کاروباری حریفوں سے چھٹکارا حاصل کر کے اس مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں امریکہ کے انسداد منشیات کے ادارے کے دو انڈر کور ایجنٹس نے منشیات کے گاہک بن کر اس کے کارندوں سے کینیا میں منشیات کا سواد کیا اور یوں سلطان کا یہ نیٹ ورک سامنے آیا۔
۲۰۱۷ میں آصف حفیظ برطانیہ میں پکڑے گئے ، ۲۰۲۳ میں اسے امریکہ کے حوالے کردیا گیا اور اب اسے ۱۶ سال کی سزا سنادی گئی ہے۔
لاہور کے آصف حفیظ تو صرف منشیات کی دنیا کے سلطان ہوتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے تھے،
لیکن لاہور کے زمان پارک کا ایک نوسرباز تو ہر اس برائی کا چیمپئن نکلا جس کے خلاف وہ نعرے لگاتا رہا۔
ساری زندگی کرپشن کے خلاف بھاشنُ دینے والا تاریخی کے سب سے بڑے کرپشن میں پکڑا گیا۔
توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں فرمودات پیش کرنے والے اس فرادیئے نے سب زیادہ تحائف بیچے اور اسے اپنے ٹیکس ریٹرن میں بھی چھپایا ۔
امریکہ غلامی نامنظور کے نعرے لگا کر نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے والا سب سے بڑا امریکہ پٹو نکلا ۔
ریاست مدینہ ، مذہبی ٹچ وغیرہ وغیرہ ایک طویل فہرست ہے ،آپ معاشرے کے ہر برائی کے بارے میں اس کا بھاشن سنیں یہ اسی کا سلاطان نکلے گا ۔
واپس کریں