طاہر سواتی
طارق جمیل کی حقیقت اس وقت بینقاب کی تھی جب کوئی اس کے خلاف ایک لفظ سننے کے لئے تیار نہیں تھا، لیکن الحمداللہ وقت کے ساتھ طارق جمیل نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا،
ابھی حال ہی میں مانسہرہ کے اجتماع سے ایک دن قبل حضرت مشورے میں شرکت کے لئے تشریف لے گئے تھے ، مشورے میں جب اجتماع سے تقریر کے لئے اس کا نام فائینل نہ ہوسکا تو اس نے مائک پکڑ کر مشورے میں شامل بزرگوں کو کھری کھری سنا دی اور وہاں سے نکلتے ہوئے یہ دھمکی دی کہ کل میں ہر صورت تقریر کرکے رہوں گا کوئی مجھے روک کر دکھا دے ،
وہاں سے نکل کر وہ پی ٹی آئی کے رہنما صالح محمد کے گھر رات گزارنے گئے ، صبح تبلیغی حضرات نے ایک وفد بھیج کر اسے بیان نہ دینے کی درخواست کی ،
مولوی نے وفد کو ملنے سے انکار کیا اور ہر صورت میں تقریر کرنے کا ارادہ دہرایا ، اس کے بعد پی ٹی آئی کے چند غنڈوں کو بھیج کر اسٹیج پر قبضہ کی کوشش کی ،
جس کے بعد تبلیغی بزرگوں کے ایک ہنگامی اجلاس میں ہر صورت طارق جمیل کو اجتماع میں نہ آنے کا فیصلہ ہوا۔
طارق جمیل جب آجتماع کے لئے آنے لگے تو سیکیورٹی والوں نے اسے راستے سے واپس کردیا ،
جس کے بعد وہ آگ بگولا ہو گئے ، اور مقامی بزرگوں سے لیکر رائے ونڈ مرکزی قیادت تک سب کو واٹس ایپ میسج سینڈ کردئیے اور ساتھ دھمکی دی کہ وہ ان کلپس کو پوری دنیا میں پھیلائیں گے ۔
تبلیغ والوں سے آپ لاکھ اختلاف کرسکتے ہیں لیکن عاجزی اور انکساری ان کی شخصیت کا حصہ ہوتا ہے ،
لیکن ذرا یہ کلپس ملاحظ فرمائیں حضرت تو علمی اور خاندانی تفاخر اور تکبر کے ہمالہ ہیں ۔
بڑے تکبر سے فرماتے ہیں کہ
“ نہ تمھیں دین کی سمجھ ہے نہ قرآن کی سمجھ ہے ، مجھے تو اللہ تعالیٰ نے چھ براعظموں میں دین کا ذریعہ بنایا ، تمھیں تو رائے ونڈ سے باہر کوئی سلام کرنا والا نہیں، کوئی جاننے والا نہیں “
“ اتنی خباثت تمھارے اندر ہے ، اتنی منافقت ہے ، میں شرارت نہ کرتا ہوں نہ کرنی ہے ، لیکن میں یہ سارے میسج پوری دنیا میں پھیلاؤں گا ، خدا کا غیبی نظام تمھیں آٹھاکر پھینکے گا ، نہ تم میں شرم ہے نہ حیا ہے”
“ کم بختو تمھیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک بہت بڑے خاندان سے اللہ نے مجھے یہاں بھیجا ، میں تمہیں شرم دلا رہا ہوں کہ اللہ سے ڈرو ، تمہارے دلوں میں نفاق بھرا ہوا ہے منافقت بھری ہوئی ہے ، رائے ونڈ کو تالے لگوا دو ، اگر تمہارے یہی بد اخلاقی اور منافقت رہی تو تمہارے بسترے گول ہونے والے ہیں ،
اگر تم نے اپنے چال و چلن کو نہ بدلا تو تمہارے دن قریب ہیں ، تم لوگوں نے بیہودگی اور بد اخلاقی کی حد کردی ہے”
“ مولوی خورشید مجھ سے اتنا چھوٹا ، مولوی ضیاءالحق مجھ سے اتنا چھوٹا ، اتنی گراوٹ ، تم لوگوں چھوٹے بڑے کا تمیز نہیں ،میں دنیاوی لحاظ سے اتنےبڑے خاندان سے ہوں اور دینی لحاظ سے بھی اللہ نے کسی کو اتنا نام نہیں دیا ، تم لوگ میرے لئے گھڑے کود رہے ہو”
آج یہ عمرانڈو مولوی کترا رہا ہے کہ لوگ میری وجہ سے تبلیغ کو جانتے ہیں ، حالانکہ اس نے تبلیغ کی وجہ سے اپنی مارکٹنگ کی ، نام شہرت اور دولت کمائی ،
اور بڑے تکبر سے کہتا ہے کہ دینی لحاظ سے اللہ نے مجھ سے بڑا مقام کسی کو نہیں دیا ،
معاذاللہ یہ عمر آنڈو تو اپنے آپ کو انبیاء و اولیا کرام سے بڑی ہستی سمجھتا ہے۔
مشہوری کے لئے اب تبلیغ سے بڑا تحریک انصاف کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم دستیاب ہے ،
اس لئے تبلیغ والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہیں بلیک میل کررہا ہے اور پوری جماعت کو مشرف بہ عمران کروانا چاہتا ہے۔
قصہ مختصر یوتھیاپا اور انسانیت اکھٹے نہیں رہ سکتے ۔
واپس کریں