دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گیس پائپ لائن اور زرداری کا خواب
اظہر سید
اظہر سید
صدر آصف علی زرداری کا دور صدارت ختم ہونے کو تھا ۔مالکان ،عدلیہ ،ن لیگ اور زرمبیز کا چرائیکا یوسف رضا گیلانی کا لقمہ لے چکا تھا ۔پارٹی میں مالکوں کے راجہ پرویز اشرف کو زرداری وزیراعظم بنا کر تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی پارٹی کی آئینی مدت پوری کروا چکے تھے ۔راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا ۔
آصف علی زرداری نے لگاتار دو چھکے لگا دئے ۔سنگاپور پورٹ سے گوادر کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا اور چینی کمپنی کو سونپ دیا ۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بطور صدر ریاست دستخط کر دئے ۔
چند ماہ بعد آف دی ریکارڈ گفتگو میں سابق صدر سے پوچھا دو انتہائی اہم فیصلے جو پیپلز پارٹی کی حکومت کو آغاز میں کرنا چاہئے تھے وہ آخر میں کیوں کئے ۔
شاطر زرداری کے چہرے پر شرارتی مسکراہٹ ابھری !بولے انتہائی احتیاط کے باوجود وزیراعظم گیلانی کو بچا نہیں پائے ،پائپ لائن اور گوادر پورٹ پر ہاتھ ڈالتے ایک سال میں حکومت الٹا دی جاتی ۔
اگلی حکومت کیلئے راستہ صاف کر دیا ہے ۔سی پیک مکمل کرائیں اور گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کرائیں ۔
نواز شریف کی اگلی حکومت نے ایسا ہی کیا ۔سی پیک پر جنگی رفتار سے کام شروع کرا دیا ۔گیس پائپ لائن منصوبہ پر آغاز کیلئے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورہ پر بلا لیا ۔ہوا کیا ؟ جو زرداری نے بھگتنا تھا نواز شریف نے بھگتا ۔
نواز شریف پر مرشد اور پالتو جج چھوڑ دئے گئے۔چینیوں کو رسوا کر دیا گیا ۔سی پیک منصوبے کی تفصیلات عالمی مالیاتی اداروں کو فراہم کر دی گئیں ۔
غلطی یہ ہوئی مالکان سمجھتے تھے مرشد ہمارا ہے لیکن مرشد یہودیوں کا نکل آیا ۔ریاست کو نادہندہ کروا کر دفاعی بجٹ پر روک کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت شروع کر دی ۔اسٹیٹ بینک براہ راست آئی ایم ایف کی نگرانی میں آگیا ۔ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کے بجٹ پر کٹ لگنے سے پہلے مالکوں نے سجدہ سہو کر لیا ۔اصف علی زرداری نے مالکوں کی منت سماجت سے زیادہ ملک کے مفاد میں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد پر راضی کر لیا ۔
ایرانی صدر کل پھر پاکستان آرہے ہیں ۔گیس پائپ لائن منصوبہ پر جنگی بنیادوں پر کام شروع ہونے کو ہے ۔پچھلی بار ایرانی صدر گیس پائپ لائن منصوبہ پر دستخط کیلئے اسلام آباد پہنچے تو کلبوشن کی گرفتاری کی خبر نے ایرانی صدر کے دورہ کو ہی ناکام نہیں کیا گیا پائپ لائن منصوبہ پر بھی مٹی ڈال دی تھی ۔
درمیان کے سالوں میں پلوں کے نیچے سے بہت پانی بہہ گیا ہے ۔اب سی پیک کے خلاف بھی کوئی مرشد لانچ نہیں ہو گا ،اب ایرانی صدر کے دورہ کے عین درمیان چاہ بہار سے کوئی بھارتی جاسوس گرفتار نہیں ہو گا ۔
صدر زرداری کا طاقتور پاکستان کا خواب پورا ہونے کا وقت آن پہنچا ہے ۔مالکوں کی صفوں میں کوئی جنرل راحیل اور باجوہ نہیں ۔کوئی نیا مرشد لانچ کرنے سے پہلے مالکان اب استخارہ کیا کریں گے اور استخارہ کبھی کسی نشی،کوکینی اور زناکار کے حق میں نہیں نکلے گا ۔
واپس کریں