دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
“ ڈیل یا ڈھیل “
طاہر سواتی
طاہر سواتی
عمران نیازی اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان ڈیل کی افواہیں آرہی ہیں ۔ بظاہر تین باتیں ان افواہوں کو تقویت دی رہی ہیں ۔پہلی بات پنکی کی رہائی ، اگرچہ وہ عدالتی سہولت کاری سے رہا ہوئی ہے لیکن اگر اسٹبلشمنٹ نہ چاہتی تو فوری طور پر کسی اور مقدمے میں گرفتاری ہوسکتی تھی۔دوسرا گنڈا پور کی ڈیل کی تردید اور ڈیل کے تاثر کو دور کرنے کے لیے ایک اور مہم جوئی کا اعلان ،تیسری بات عمران نیازی کی ناقابل یقین خاموشی ، جس شخص کو گزشتہ چودہ برسوں میں کیمرے اور مائیک کے سامنے ایک بار بھی چپ نہیں دیکھا گیا،اس نے گزشتہ دو دن سے صحافیوں کے سوالات کے باجود چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔
اگرچہ انصار عباسی نے اندرون ذرائع سے ڈیل کی تردید کی ہے۔اب یہ ڈیل ہے یا ڈھیلٗ حقیت بہت جلد سامنے آجائے گی۔
میری معلومات کے مطابق اسٹبلشمنٹ نے چین کے مشورے پرُکچھ ایسے اقدمات کئے ہیں جس سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی ہو،سیاسی اور معاشی استحکام آئے اور سرمایہ کاری کے لئے ماحولُ سازگار بن جائے۔ اب اگر عمران بھی سسٹم کو چلنے دیتا ہے تو اس کو اور اس کی پارٹی کو کچھ ریلیف ملتا رہیگا ۔ بصورت دیگر بہت جلد عمران نیازی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائیلُ شروع ہوجائے گا۔اور اس کے لئے تمام قانونی رکاوٹوں کوُ راتوں رات دور کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میںُ صرف امریکی انتخابات کا انتظار ہورہا ہے۔ اس لئے امریکی قومُ سے زیادہ قوم یوتھ کو ٹرمپُ کی جیت کا انتظار ہے۔
ہم جتنی مرضی گالیاں دیں لیکن امریکہ دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کے انتخابات پوری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ پاکستان کیا بڑے بڑے مضبوط عرب بادشاہ پریشان ہیں ،حتی کہ چین بھی سہما ہواہے۔
ایک اور دلچسپ صورت حال یہ ہے کہ عام طور پر عالمی معاملات کے بارے میں روس اور چین ایک پیج پر ہوتے ہیں ۔ لیکن ٹرمپ کے معاملے میںُ دونوں بھی آمنے سامنے ہیں ۔
روس کھلم کھلا ٹرمپ کی حمایت کرتا ہے۔ بلکہ ۲۰۱۸ میں بھی ایف بی آئی نے روس پرُ ۲۰۱۶ کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا۔
اب ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ اگر میں جیت گیا تو یوکرائین اور نیٹو پر دولت لٹانے کی بجائے چین کے خلاف لنگوٹ کس لوں گا۔ یہ صورت روس کے حق میں اور چین کے خلاف جارہی ہے۔
ادھر امریکی تاریخ میں پہلی بار مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہے۔ دونوں فریق برابر جارہے ہیں ۔
لیکن نتیجہ ایک ہی نکلنا ہے ۔ انتشار
اگر ٹرمپ جیت گیا تو امریکہ اور باقی دنیا کے لئے خطرے کی نشانی ہے اور ہار گیا تو اس نے دھاندلی کا الزام لگا کر نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردینا ہے اور سول وار کا خطرہ محسوس کیا جارہا ہے۔
اگلے دو ہفتے پاکستان اور پوری دنیا کے حوالے سے انتہائی اہم اور دلچسپ ہیں ۔
مولا خوش رکھے ۔
بس دیکھتے جائیں ۔
واپس کریں