اظہر سید
سیاسی صورتحال بہت دلچسپ ہے ۔پیپلز پارٹی مالکوں سے سینگ لڑائے گی ن لیگ پیا کی من چاہی محبوبہ بن جائے گی ۔پیپلز پارٹی پیا من بھانے کیلئے صوبوں کے معاملہ پر پیچھے ہٹے گی سیاسی اور اخلاقی ساکھ کھو بیٹھے گی ۔دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پیا من بھانے کو سوکنیں بن جائیں گی ۔میثاق جمہوریت آسمان کی وسعتوں میں کھو جائے گا ۔نوے کی دہائی واپس اجائے گی ۔کبھی بلاول وزیراعظم اور کبھی مریم وزیراعظم ۔کوئی تین سال کوئی چار اور کوئی ڈھائی سال ۔
یہاں جمہوریت شائد ہماری اگلی نسل کی زندگیوں میں اجائے فی الحال پتہ پتہ بوٹا بوٹا مالکوں کے کنٹرول میں ہے ۔
ایک موقع ملا تھا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرتے اور ملک دیوالیہ ہونے دیتے ،سیاسی لالچ نے سنہری موقع ضائع کر دیا ۔اگلا موقع نہ جانے کب ملے ۔
جو دور جاری ہے ن لیگ سہاگن ہے۔ ساری انگلیاں گھی میں سر کراہی میں ۔ ن لیگ کی جڑیں چونکہ پنجاب میں ہیں اس کے پاس سدا سہاگن رہنے کے امکانات ہمیشہ زیادہ ہوتے ہیں ۔
یہ بات بھول جائیں ہر چیف اپنی مرضی کا ایجنڈہ لاتا ہے ۔ایجنڈہ ہمیشہ پولٹ بیورو کا ہوتا ہے اور پولٹ بیورو چیف کے زریعے عملدرآمد کراتا ہے ۔
سچ مچ کے چیف بننے والوں سے ساتھی جنرل ایوب کی طرح استعفیٰ لے لیتے ہیں ۔جنرل مشرف سے چیف نہ ہوتے ہوئے بھی صرف اس لئے مواخذہ کی تلوار دکھا کر نجات حاصل کر لیتے ہیں صدر آرمڈ فورسز کا بھی آئینی سربراہ ہوتا ہے ۔
قدرت کے فیصلوں کے تحت صدر ضیا دھواں بن کر تاریخ کے گہرائیوں میں ہمیشہ کیلئے گم ہو جاتا ہے ۔
پولٹ بیورو زندہ باد ۔پاکستان پائندہ باد ۔
راستے صرف دو ہیں ۔ن لیگ اکیلی سہاگن بنی رہے یا پیپلز پارٹی بھی سوکن بن جائے اور بس ۔
یہاں سب خود غرض اور اقتدار کے حریص ہیں ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ عمران خان کی حمایت کرتے ،عمران خان جان بچتے ہی مالکوں کی گود میں بیٹھ جاتا ۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے ہوتے مولانا جان بچتے ہی مالکوں کی کشتی میں بیٹھ جاتے ۔
آصف علی زرداری نے جنرل راحیل کو للکارا میاں نواز شریف نے چہرہ دوسری طرف کر لیا ۔
یہاں کوئی کسی پر اعتماد نہیں کرتا ۔
واپس کریں