دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یتیم احتجاج ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
مذہب کو طاقت مالکوں نے دی تھی ۔مذہبی ذومبیز جو کسی بھی مسلمان کو کافر قرار دے کر قتل کرتے ہیں ۔توہین مذہب کا الزام لگاتے ہیں ۔ یہ پراڈکٹس بھی مالکوں نے ملک کے طول و عرض میں مدارس کا جال بچھا کر بنائی ہیں ۔کشمیر جہاد اور افغانستان کے تنور میں جلانے کیلئے ایندھن کی ضرورت تھی ۔مدارس میں یہ ایندھن تیار ہوتا تھا ۔زومبیز کی پراڈکٹس مارکیٹ ہوتی تھیں۔
کشمیر اور افغانستان کے تنور بجھ چکے ہیں ۔پراڈکٹس کی ضرورت ختم ہو گئی ہے ۔سٹریجی بنانے والوں کو اب اس ایندھن کی ضرورت نہیں رہی ۔
ہم دیکھتے ہیں مستقبل قریب میں پاکستان دوسرے اسلامی ممالک کی طرح ایک اعتدال پسند اسلامی ریاست بننے جا رہا ہے ۔جس طرح طالبعلم جہادیوں کو مسلسل مارا جا رہا ہے ۔جلد پاکستان کی جان مذہبی جنونیوں سے چھوٹ جائے گی ۔
کوئی بلاسفیمی بزنس گروپ نوجوانوں کو لڑکیوں کے زریعے پھنسا کر توہین مذہب کا ملزم نہیں بنا سکے گا ۔مستقبل قریب میں کوئی مالکوں کے بنائے تنور میں اپنی روٹیاں نہیں لگا سکے گا ۔
مولانا فضل الرحمٰن پر ہاتھ ڈالنا بہت معنی خیز ہے ۔جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،وقتی فوائد کیلئے بنائی گئی تحریک طالبان یا کوئی بھی مذہبی جماعت یا تنظیم سب ملا ملٹری اتحاد کے شناختی کارڈ تھیں ۔
ہمیں لگتا ہے ملا ملٹری اتحاد شائد ختم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔سر پر سایہ ہو مولوی خادم حسین چند سو لوگوں کے ساتھ فیض آباد میں بیٹھ کر پوری ریاست مفلوج کر دیتا تھا ۔
مولوی طاہر القادری یورپ سے آکر مالکوں کی سیاسی پراڈکٹ کوکینی مرشد کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت مفلوج کر دیتا تھا ۔
یتیمی کا داغ لگ جائے تحریک لبیک مریدکے میں ایسے ختم ہوتی ہے کوئی بھولے سے بھی لاپتہ دو بھائیوں کا نام نہیں لیتا ۔
ہمیں لگتا ہے غریبوں کے بال مدارس بھیج کو مولویوں کو طاقت فراہم کرنے کا دور ختم ہونے جا رہا ہے ۔
مذہبی زومبیر جو مخالفانہ بات پر گندی غلیظ زبانیں استمال کرتے ہیں ۔کفر کے فتویٰ لگاتے ہیں ۔توہین مذہب کا ملزم بناتے ہیں یہ دور شائد اگلے چند سالوں میں ختم ہونے جا رہا ہے ۔
پاکستان کے ملڑے کو بھی سعودی عرب ،خلیجی ممالک اور دوسرے اسلامی ممالک کے مولوی کی طرح زندگی گزارنا پڑے گی ۔
بندوق والے طالبعلم پاکستان کا بال بیکا نہیں کر پائے ۔عمران خان نوجوان نسل کا مقبول ترین لیڈر ہونے کے باوجود معافیاں مانگ رہا ہے ۔بھٹو کی پھانسی،بی بی کی شہادت،نواز شریف کی دو تہائی اکثریت مالکوں کو ایک انچ نہیں ہلا سکی مولانا کیا بیچتے ہیں ۔
مولانا نے فوج اور ریاست کے خلاف پوزیشن لے کر اپنا نقصان کر لیا ہے ۔ریاست بتدریج مذہبی زومبیز بنانے سے پیچھے ہٹ رہی تھی ،مولانا نے گھبراہٹ میں فائرنگ شروع کر کے یہ عمل تیز کر دیا ہے ۔اب مولانا کو پیچھے ہٹنا ہے اور اپنی طاقت کے زعم سے باہر بھی آنا ہے ۔
یہ دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے ۔
واپس کریں