دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مگر یہاں التوا پر التوا مانگا جاتا رہا ہے
ناصر بٹ
ناصر بٹ
عمران نیازی کے وکلاء آج پھر القادر ٹرسٹ کیس میں بحث سے بھاگ گئے اور عدالت سے کیس پر تیاری کے لیے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی اور عدالت کی طرف سے ایک ھفتے کی مہلت دے بھی دی گئی۔
القادر ٹرسٹ کیس جسے 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی کہتے ہیں ،کے بارے میں میں کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ اس میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں تانا اور پیٹا دونوں واضح ہیں اور یہ کہ اسکو دنیا کی کسی بھی عدالت میں چلایا جائے تو سزا ملنا کنفرم ہے اور اسکا نیازی کے وکلاء کو بھی بخوبی علم ہے وہ اسے تاخیر کا شکار کروانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کے سیاسی حالات میں سے کوئی ایسی صورت نکل آئے جس میں کوئی کمپرومائز ممکن ہو اور عمران نیازی سزا سے بچ نکلیں۔
القادر ٹرسٹ کیس اب دوسرے مرحلے میں ہے پہلے مرحلے میں یہ کیس احتساب عدالت میں چلا تھا وہاں بھی نیازی کے وکلاء نے پوری کوشش کی کہ یہ کیس آگے نہ بڑھ پائے
دیکھیے کہ احتساب عدالت میں کتنے التوا مانگے گئی اور کیا کیا بہانے بازی کی گئی۔
26 جنوری 2024 کو دفاعی وکلا نے 30 جنوری تک التوا مانگا۔
3 اکتوبر 2024 کو وکلا کی ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث التوا مانگا گیا۔
8 اکتوبر 2024 کو وکیل مرتضیٰ توری نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی۔
22 اکتوبر 2024 کو سینئر وکیل سے مشاورت کے لیے وقت مانگا گیا۔
یکم نومبر 2024 کو بشریٰ بی بی کے وکیل نے 6 نومبر تک التوا مانگا، عدالت نے 4 نومبر کی تاریخ دے دی۔
اسکے بعد سزا سنائی گئی تو کیس اپیل کے مرحلے میں پہنچ گیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوا۔
اب دیکھیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کتنے التوا لیے گئے اور کیا کیا بہانے بازیاں کی گئیں
10 نومبر 2026 کو وکلا نے ملاقات، کاغذات اور تیاری کے لیے مزید وقت مانگا، جس کے بعد عدالت نے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کی۔
6 مئی 2026 کو وکلا نے 7 مئی کی سماعت ملتوی کرنے کی باقاعدہ درخواست دائر کی، مؤقف تھا کہ انہیں مرکزی اپیلوں پر دلائل دینے کا اختیار اور ہدایات حاصل نہیں۔
29 جون 2026 کو لطیف کھوسہ اور بیرسٹر گوہر نے دو ہفتے کا وقت مانگا۔
7 جولائی 2026 کو لطیف کھوسہ نے دوبارہ دو ہفتے کا التوا مانگا۔ عدالت نے اسے آخری موقع قرار دیا۔
6 اکتوبر 2026 کو سلمان صفدر نے جیل میں ملاقات نہ ہونے اور ہدایات حاصل نہ کر سکنے کی بنیاد پر التوا مانگا۔
13 نومبر 2026 کو لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر نے اپنے مؤکلوں سے ہدایات لینے اور دلائل کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا۔
آج 18 نومبر کی سماعت میں
ایک دفعہ پھر کیا پر تیاری کے لیے وقت مانگا گیا
عدالت نے بشریٰ بی بی کے طبی معاملات پر احکامات جاری کیے اور وکلا کو دلائل کی تیاری کے لیے سات دن دیے
اب غور فرمائیے کہ جن کا بندہ جیل میں ہو وہ تو اسے خوش قسمتی سمجھتے ہیں کہ ہمارا کیس سنا جا رہا ہے مگر یہاں التوا پر التوا مانگا جاتا رہا ہے تو کوئی تو وجہ ہو گی جو نیازی کے وکیل اس کیس سے اس قدر خوفزدہ ہیں۔
واپس کریں