دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میڈیا پر یہ شور و غوغا کیوں مچا ہوا ہے؟
طاہر سواتی
طاہر سواتی
اتنا جان لیں کہ فی الحال کچھ نہیں ہو رہا، تو پھر میڈیا پر یہ شور و غوغا کیوں مچا ہوا ہے؟ اس لیے کہ ہمارے ہاں صرف 20 فیصد میڈیا چینلز ڈراموں جیسی تفریحی کنٹینٹ بنا رہے ہیں، باقی 80 فیصد چینلز کی روزی روٹی سیاسی بھونچال سے وابستہ ہے۔ یہ مفت والا کام ہے، اس پر کوئی خرچہ نہیں۔ ہر چینل نے حامد میر جیسے دو چار مراثیوں کو بھاری تنخواہ پر رکھا ہوا ہے۔ وہ یا تو شگوفے چھوڑتے ہیں یا شام کو دو سیاسی لیڈروں کو بٹھا کر مرغی لڑائی والا کام کرتے ہیں۔ یہی ان کی پرائم ٹائم کی پروڈکشن ہے۔ اب اگر کوئی سیاسی افراتفری نہ ہو تو ان کی دکان کیسے چلے گی؟
نجم سیٹھی اور سہیل وڑائچ بڑے نام ہیں، گزشتہ پانچ برسوں میں ان کی کتنی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں؟
چند باتیں مسلمہ ہیں:
فی الحال کچھ نہیں ہو رہا۔ اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کا انجام نئی پاکستان کے تجربے سے بھی بھیانک ہو گا، اور یہ سب کو معلوم ہے۔
بین الاقوامی معاشی حالات ایسے ہیں کہ کوئی ہمیں کرائے پر لینے کے لیے تیار نہیں۔ سر والے اس ملک کو راہ راست چلا کر دیکھ چکے ہیں؛
یہ اس وقت میرے ہم وطنوں کا ترانہ گاتے ہیں جب کوئی بین الاقوامی پروجیکٹ تیار ہو۔ فی الحال ایسا کچھ نہیں۔ نئے پاکستان کے معمار نے ملک کی ایسی حالت کر دی کہ اب سر لوگ پرانے پاکستان کو ترستے ہیں۔ آگے آپشن کیا ہے؟
خلیج کی جنگ اور بین الاقوامی معاشی کساد بازاری کے باوجود شہباز سرکار نے گزشتہ تین سالوں میں 10 ارب ڈالرز سود سمیت تقریباً 40 ارب ڈالرز کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔ مالی سال 2023 میں قرضوں میں اضافے کی سالانہ شرح تقریباً 26 فیصد تھی جو مالی سال 2026 میں کم ہو کر 7.7 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ 20 سال کی کم ترین سطح ہے۔
اسی طرح معیشت کے مجموعی حجم (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب مالی سال 2023 کے اختتام پر 75.2 فیصد تھا، جو مالی سال 2026 کے اختتام پر کم ہو کر تقریباً 68.3 فیصد پر آ گیا ہے۔ یہ میکرو اکنامک اعشاریے ان حالات میں انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ نے اور خاص کر مریم نواز نے پنجاب میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، اس لیے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے۔
اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ خلیج کی جنگ کی وجہ سے تیل کی بڑھی ہوئی قیمتیں اس کی بنیادی وجہ ہیں۔ برطانیہ میں اس وقت پٹرول کی قیمت 700 لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں وہی پٹرول 330 روپے فی لیٹر ہے، یعنی آدھی سے بھی کم۔ یہاں یہ منطق نہیں چلتی کہ برطانیہ میں لوگوں کی قوت خرید زیادہ ہے۔ پاکستان بھی عالمی منڈی سے اسی قیمت پر پٹرول خرید رہا ہے جہاں سے یہ ترقی یافتہ ممالک حاصل کرتے ہیں۔ اس کے باوجود وفاقی حکومت کم آمدنی والوں کو ریلیف دینے کے لیے مزید کوششیں تو کر رہی ہے، لیکن ایک وزیر اعلیٰ کا اس میں کتنا کردار ہو سکتا ہے؟
مریم نواز نے گرین بس چلا کر ایک جانب اگر آلودگی کو کم کیا تو دوسری جانب جو مسافر پہلے دو سو روپے کرایہ دیتے تھے اب بیس روپے دے رہے ہیں۔ اب مہنگے پٹرول کے زمانے میں اس سے بہتر حل کیا ہو سکتا ہے؟ لوگوں کو مفت دوائیاں گھروں میں مل رہی ہیں، سڑکوں کی دھلائی ہو رہی ہے، نئے ہسپتال، اسکول اور کالج بن رہے ہیں۔ اتنے بے شمار پروجیکٹ ہیں جن کا گننا مشکل ہے۔
مریم نواز پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ کے پی کے، بلوچستان اور سندھ میں کیا ہو رہا ہے ؟
اور وہاں کی صوبائی حکومتوں نے اپنے عوام کو وہ کون سی سہولیات دی ہیں جن سے پنجاب محروم ہے ؟
یہ سب کچھ اسی پنجاب میں ہو رہا ہے، جہاں پرویز الٰہی اور بزدار جیسے نمونے وزارتِ اعلیٰ کے مزے لوٹ چکے ہیں، جہاں بیوروکریٹس کی تبدیلی میں گوگی کمیشن وصول کرتی تھی۔
باقی انسان دوبارہ بندر بن سکتا ہے، لیکن گجرات چوہدری کبھی انسان نہیں بن سکیں گے۔ یہ سالوں سے گجرات میں اپنی مرضی کی بیوروکریسی تعینات کرتے آ رہے ہیں، تاکہ ان کے جرائم پیشہ اہلکاروں پر کوئی ہاتھ نہ ڈال سکے، بلکہ کوئی بھی قاتل ڈاکو ان کے ڈیرے پر جائے تو اسے روٹی شوٹی مل جاتی ہے، اور پھر یہ انہیں استعمال کرتے ہیں۔
مریم نواز کا صرف ایک قصور ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرتیں۔ چوہدریوں کو صرف اسی کی تکلیف ہے، لیکن اتنی غیرت اور ہمت بھی نہیں کہ وفاقی اور صوبائی وزارتوں کو لات مار دیں۔
چوہدری سالک کے ایک بیان پر تو شور مچا ہوا ہے، لیکن گزشتہ تین برسوں میں خیبر پختونخوا میں صادق امین کی کابینہ اور وزرا روزانہ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے؛ اسی حق پرست میڈیا نے کسی ایک اسکینڈل پر پروگرام کیا ہے؟
اگر مریم نواز نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو خود آکر اقتدار سنبھال لیں یا کسی محمود خان، گنڈاپور، سہیل آفریدی یا بزدار جیسے "وسیم اکرم پلس" کو لے آئیں، تاکہ ہم بھی دیکھ سکیں کہ دودھ اور شہد کی کتنی نہریں جاری ہوتی ہیں؟
واپس کریں