دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی حماقت ۔اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
جنرل مشرف کی طرف سے سارک کانفرنس کے دوران واجپائی کی سیٹ پر جا کر سلام کرنے سے جنرل باجوہ کا ٹینکوں میں پٹرول کے پیسے نہیں تک کے سفر میں بھارتی روایتی ہتھیاروں میں برتری ثابت کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کو بھارتی یونین میں ضم کر چکے تھے ۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور میزائل ٹیکنالوجی کو بھی بلف ثابت کر چکے تھے ۔
بھارت کی قومی سلامتی کے اکیاسی سالہ مشیر اجیت ڈول نے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کے خوش کن تصور کے زریعے بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے زریعے ہندو اکثریتی ملک کے صدیوں سے قائم روایتی سماجی ڈھانچہ کو اس بری طرح تباہ کیا ہے آپریشن سیندور کے بعد بھارتی پوری دنیا کے سامنے ایک کمزور اور کمتر ریاست کی صورت ننگے کھڑے ہیں ۔
ایک ارب لوگوں کی منڈی کا جھانسا امریکیوں نے ٹیرف میں اضافہ کر کے ختم کر دیا ہے ۔چیاوں چیاوں کرتا بھارت اسرائیل اور امارات کی کشتی میں بیٹھ کر روس سے درامدی تیل ریفائن کر کے یورپین یونین کو بیچنے کا سلسلہ بھی روک چکا ہے ۔ امریکی رانجھا خوش کرنے کے چکر میں مزید تنہا ہوتا جا رہا ہے ۔
مشرق سے چین کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے بھارتی دانش ہندوانہ برتری کے ایسے گھن چکر میں پھنس گئی ہے ہاتھوں میں لگام نہیں اور پاؤں رکاب سے باہر ہیں ۔
بھارت پر پاکستان کو آپریشن سیندور کے بعد روایتی ہتھیاروں میں برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ ایٹمی ہتھیاروں میں دونوں پہلے ہی یکساں تھے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت بھارتیوں کے پاس موقع اب بھی موجود ہے وہ جس طرح برکس کے نظام میں چین اور روس کے ساتھ کھڑے ہیں شنگھائی تعاون تنظیم میں چین روس اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں ۔
بھارت میں اجیت ڈول نظریہ جس طرح طاقت کے مرکزی ڈھانچہ میں نفوذ کر چکا ہے بھارتی کم از کم بی جے پی کے دور میں مشرق کی کشتی میں سوار نہیں ہونگے ۔
کانگرس کی حکومت ہوتی امکانات تھے بھارت چین کو دشمن نہ بناتا ۔پاکستان کو دوست بناتا اور تاریخ کے قیمتی لمحات میں ڈوبتے ہوئے سورج کی بجائے ابھرتے ہوئے نئے سورج کے ساتھ ہوتا ۔
پاکستان جنرل باجوہ اور اس کے پالتو زنا کار مرشد کے نادہندگی کے دور سے نکل کر اب بہتری کا سفر شروع کر چکا ہے ۔غربت،بھوک ،بے روزگاری اور مہنگائی کا عفریت بھلے پاکستان کے سماجی ڈھانچہ کو نقصان پہنچا رہا ہے لیکن اہم بات یہ ہے بہتری کا سفر کم از کم شروع ہو چکا ہے ۔
کچھ وقت لگے گا ثمرات سمیٹنے کا وقت اجائے گا ۔ابھی سعودیوں سے دفاعی معاہدہ ہوا ہے کچھ وقت گزرے گا پیسے بھی آنا شروع ہو جائیں گے ۔
بھارتی اجیت ڈول کے نظریہ پر چل نکلے ہیں وہ خود ہی خودکشی کریں گے۔۔۔
واپس کریں