دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
معیشت کا جادو
اظہر سید
اظہر سید
دس سال محنت کی ۔ تنخواہیں جمع کیں ،کاروبار بھی کیا ادھر ادھر سے پیسے پکڑے دوبئی میں پانچ کروڑ کی پراپرٹی خرید لی ،بحران آیا پانچ کروڑ کی پراپرٹی پچاس لاکھ تک رہ گئی ۔ساڑھے چار کروڑ غائب ہو گئے ۔محنت ،وقت اور فیصلوں سے پیدا ہونے والی قدر پانچ کروڑ کی تھی ۔نقصان کیسے ہوا ؟
حصص بازار میں پراپرٹی فروخت کر کے سرمایہ کاری کی ۔کسی نے شارٹ سیلنگ نہیں کی لیکن کسی خوفناک خبر نے مارکیٹ میں ایسی افراتفری پیدا کی ساری سرمایہ کاری نقصان میں بدل گئی ۔
امریکی ڈالر بہت تگڑا تھا ۔معیشت بہت مستحکم تھی اچانک کسی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے رقوم نکلوانے بینکوں کا رخ کر لیا ۔چند گھنٹوں میں بینک دیوالیہ ہو گئے کہ ڈیپازٹس سے حکومتی بانڈز خرید چکے تھے ۔حکومت رقوم نکلوانے کی حد مقرر کرے یا کچھ عرصہ کیلئے ڈیپازٹ نکلوانے پر پابندی لگا دے اعتماد ختم ہوا تو نادہندگی کا عمل شروع ہو گیا ۔
معیشت ایک قطار میں رکھی اینٹیں ہیں جس طرح حصص بازار گرنے سے سرمایہ کار دیوالیہ ہوتے ہیں اسی طرح بینکوں کے ڈیپازٹس پر پابندی ریاستوں کو دیوالیہ کر دیتی ہے ۔
دوبئی کی رئیل اسٹیٹ میں ساٹھ سے ستر فیصد تک گراوٹ آچکی ہے ۔دس کروڑ کا اپارٹمنٹ چار کروڑ کا ہو گیا ہے اور چار کروڑ کا بھی گاہک موجود نہیں ۔
سرمایہ ہمیشہ سے بزدل اور ڈرپوک ہوتا ہے ۔خطرہ دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کوشش اسے مزید خطرے سے دو چار کر دیتی ہے ۔
خلیجی ممالک میں رشوت،چور بازاری،ٹیکس چوری ،منشیات سمیت مخلتف زرائع سے حاصل ہونے والی رقوم تحفظ کیلئے رئیل اسٹیٹ میں انویسٹ کی گئیں قیمتیں بہت بڑھ گئیں ۔ایران پر امریکہ اسرائیل حملہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے قیمتیں گرا دی ہیں ۔اب کوئی عقلمند بیچ کر نکلنا چاہتا ہے خریدے والا ہی کوئی موجود نہیں ۔
یہ اصل میں کیپٹلزم نہیں بلکہ قطار میں رکھی اینٹیں ہیں ایک اینٹ گرے گی تو دوسری اینٹ پر گرے گی اور پھر ساری گر جائیں گی ۔
دنیا ایک بہت بڑے اقتصادی بحران کا سامنے کرنے جا رہی ہے ۔کوئی دن جاتا ہے پہلی اینٹ گر جائے گی ۔
محنت کی اصل قدر بینکوں میں رکھی رقوم یا پراپرٹی میں انویسٹ کی گئی سرمایہ کاری نہیں رہے گی بلکہ کھیت کھلیان میں کئی گئی محنت سے پیدا ہونے والی قدر ہو گی جو اجناس کی شکل میں ہو گی ۔سونے کے خریدے گئے بسکٹ میں ہو گی حصص بازار میں خریدے گئے حصص میں نہیں ۔
واپس کریں