دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
معیشت کی جنگ ۔اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن ہی نہیں ۔کمزور معیشت کی وجہ سے ہمارے پاس اٹھائیس دن کے محفوظ زخائر ہیں ،بھارت کے پاس ڈھائی ماہ کے باقی ممالک کے پاس بھی انکی معیشت کے حوالہ سے محفوظ زخائر ہیں۔
اس بات پر بحث ممکن ہے حکومت دوسرے شعبوں کی مراعات کم کر کے عوام کو تحفظ دے لیکن اس بات پر بحث ممکن نہیں حکومت پر خیلج کے بحران کا اضافی بوجھ آن پڑا ہے ۔
تنقید کرنے والے بکواس کرتے ہیں پہلے سے خریدے گئے تیل پر حکومت کمائی کر رہی ہے ۔سادہ بات اتنی ہے اٹھائیس دن کے زخائر محفوظ رکھنے کیلئے ہیں ،ریاست کا پہیہ چلانے کیلئے ہر روز نئی عالمی قیمتوں کا اطلاق ہو گا ۔
پہیہ ریاست کی زندگی چلانے کیلئے بنیادی چیز ہے ۔ایک لیٹر میں پچاس پچپن روپیہ اضافہ کا دوسرا مطلب غریب لوگوں کی پہلے سے سسکتی زندگی کی اذیت میں اضافہ ہے ۔
حکومت بنیادی فیصلے کر کے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے ۔کم از کم ڈیزل جو تجارتی اشیاء کی نقل و حمل کا مرکزی نکتہ ہے اسکی قیمتوں میں عوام کو تحفظ ملنا چاہئے تاکہ منڈی تک اشیاء کی نقل و حمل پہلے کی قیمت پر جاری رہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کر دیں ۔انتظامی فیصلوں سے تیرہ سو سی سی کی گاڑیوں کیلئے پٹرولیم مہنگا کر دیں ۔
مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل اور کار کی جگہ سائیکل لازمی قرار دے دیں ۔
غیر ضروری حکومتی اخراجات پر پابندی لگا دیں ۔ریاست کے پاس عوام کو تحفظ دینے کے سو راستے ہوتے ہیں ۔وی آئی پی اگر گاڑیوں کی جلو میں سفر کریں گے تو یقیناً اسکی قیمت عوام نے ادا کرنا ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونگی اور ہوتی جائیں گی ۔ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے آج بند ہو جائیں اثرات چھ ماہ تک دنیا کو بھگتنا ہیں ۔یہ جنگ جاری ہے اور اس کے انڈے بچے مستقبل کی دنیا تبدیل کر دیں گے ۔دنیا گیارہ ستمبر کے ردعمل میں ہے اور گیارہ ستمبر کی آڑ میں جنہوں نے اپنی جنگی صنعت چلائی پچھلے تین دن سے وہ جنگی صنعت والوں کے ساتھ اجلاس کر رہے ہیں اور میڈیا کو بتاتے ہیں "پیداوار" میں جنگی بنیادوں پر اضافہ کیا جا رہا ہے ۔
میڈیا میں جو ہائپ بنائی جاتی ہے فلاں کے پاس دفاعی میزائل کم ہوتے جا رہے ہیں وہ اصل میں جنگی پیدوار میں اضافہ کے جواز ہیں ۔
جب مختلف ممالک میں میزائل گرتے ہیں تو اصل میں مستقبل کے دفاعی سودے پکے کئے جاتے ہیں ۔
ایران پر حملہ حقیقت میں چین سے خوفزدہ مغرب کی دفاعی جنگ ہے جس میں مغرب ہار جائے گا کہ چینی معیشت محفوظ ہے اور دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی میں مغرب سے پیچھے نہیں ۔
واپس کریں