اظہر سید
فطرت کے قوانین اٹل ہیں ۔ازل سے ابد تک پتھر پانی میں ڈوبے گا ۔سورج نکلے گا اور غروب ہو گا ۔سلطنتیں ایک دنیا پر حکومت کریں گی اور پھر ایک دن آتا ہے انکا نام نشان بھی مٹ جاتا ہے ۔ہنی بال کی عظیم فتوحات سکندر اعظم گہنا دیتا ہے۔ سائرس اعظم ایران کو عظیم سلطنت بناتا ہے پھر رومی سلطنت اسے محدود کر دیتی ہے ۔روم ایک دنیا پر ہزار سال حکومت کرتا ہے ۔ حضرت عمر اس سلطنت کو چیلنج کرتے ہیں ۔ایک دن سلطان محمد فاتح اس سلطنت کو لپیٹ دیتا ہے ۔
چنگیز خان ایک دنیا کو فتح کرتا ہے اور پھر ایک دن ہلاکو خان کو رکن الدین بیبرس عین جالوت میں شکست دیتا ہے ،تین لاکھ وحشی منگول جنگجووں کو قیدی بنا کر مصر کے بازاروں میں قتل کرتا ہے اور خوفناک منگول سلطنت کے زوال کی بنیاد رکھ دیتا ہے ۔
برطانیہ پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا ۔سوویت یونین جدید دنیا کی عظیم طاقت تھی ۔وقت باقی رہتا ہے سلطنتیں ختم ہو جاتی ہیں ۔
امریکی زوال کا آغاز ہو چکا ہے ۔ایک دنیا پر حکومت کرنے والی عثمانی سلطنت کو قرضے کھا گئے ۔پہلی جنگ عظیم میں عثمانیوں نے اپنی عظمت بچانے کی کوشش کی لیکن مزید کمزور ہو گئے ۔
امریکی چینی خطرے سے بچنے کیلئے پہلے وینزویلا پہنچے اور اب ایران آگئے ہیں۔کوئی اصول کوئی ضابطہ اور کوئی عالمی اخلاقیات یا قانون نہیں ۔صرف طاقت برقرار رکھنے کی کوشش ہے ۔یہ کوشش ہر سلطنت کرتی ہے لیکن فطرت کے قوانین کے سامنے ہر سلطنت ڈھہ جاتی ہے ۔
امریکی چین کی ترقی روکنے کیلئے اسے درکار توانائی کی فراہمی روکنے کے خواہاں ہیں ۔وینزویلا میں روک لی اب ایران پہنچے ہیں ۔خطرہ ایران کے ممکنہ ایٹمی ہتھیار نہیں خطرہ چین ہے ۔
بھلے سات ،گیارہ یا انیس جدید ترین لڑاکا طیارے گرنے کی تردید کریں ۔بھلے دنیا کو بتائیں فرینڈلی فائر سے تین گرے ہیں ۔سچ تو یہ ہے فرانس کے رافیل بھی گرے تھے اور امریکی ایف 35 اور ایف 15 بھی گرے ہیں ۔
اب کیا کریں گے ! ایٹمی ہتھیار نہیں پاکستان اجازت نہیں دے گا ۔چین اجازت نہیں دے گا ۔روس اجازت نہیں دے گا ۔روایتی ہتھیاروں سے شکست دینا ہے تو دے لیں ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے تو پاکستان نے بتا دیا ہے ہم بھی کریں گے ۔
روایتی ہتھیاروں سے پہلی جنگ میں بھی ناکامی ہوئی اس جنگ میں بھی ناکامی ہو گی ۔ایرانی حکومت تبدیل کر دیں امریکہ نواز حکومت پاکستان ،چین روس کوئی نہیں آنے دے گا خانہ جنگی شروع کرا دیں گے ۔
امریکہ کے پاس وقت ختم ہو چکا ہے ۔معیشت نادہندہ ہو چکی ہے ۔ادائیگیوں کے توازن سے بچنے کیلئے عالمی تجارت ٹیرف کے ہتھیار سے درہم برہم کر دی لیکن اس کے ہمہ گیر اثرات دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پھیل چکے ہیں ۔
امریکی سورج غروب ہو رہا ہے ۔چینی سورج طلوع ہو رہا ہے ۔یہ قدرت کا سائیکل ہے یہ کبھی نہیں رکتا ۔
ایک دنیا پر حکومت کرنے کے بعد اب واپسی کا سفر ہے ۔بھلے دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط کر دیں نتیجہ یہی نکلنا ہے
"آپ کا وقت ختم ہو چکا ہے"
واپس کریں