دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اصل جدوجہد ۔ سردار امتیاز خان
No image میراثی: یہ صرف قصہ گو نہیں تھا بلکہ خاندانوں کا مورخ، نسب ناموں، ماضی کے حالات، اخلاقی روایات اور سماجی و معاشی ورثے کا امین بھی تھا۔ جب معاشرے کا اپنا مؤرخ بدنام کر دیا جائے تو قوم اپنے ماضی سے کٹ جاتی ہے۔
چوہڑا: صفائی کرنے والا محنت کش تھا۔ صفائی تو نصف ایمان کا حصہ ہے، مگر طبقاتی معاشرے نے صفائی کرنے والے کو ہی حقیر بنا دیا۔ کام کو ضروری سمجھا لیکن کام کرنے والے انسان کو عزت نہ دی۔
کاسبی: اس کی بنیاد کسب ہے، یعنی محنت اور ہنر سے روزی کمانا۔ حدیث کا مفہوم ہے: اللہ کے نزدیک محبوب وہ ہے جو اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتا ہے۔ مگر سرمایہ دارانہ ذہنیت نے محنت کرنے والے کو کمتر اور دولت جمع کرنے والے کو برتر بنا دیا۔
مصلی: خدا پرستی اور اپنی مذہبی و سماجی شناخت رکھنے والے طبقے کو بھی تحقیر کا نشانہ بنایا گیا۔ اس طرح مذہبی اور سماجی شناختوں کو بھی طبقاتی امتیاز کے لیے استعمال کیا گیا۔
اصل تضاد یہ ہے: معاشرے کو میراثی کی تاریخ، چوہڑے کی صفائی، کاسبی کی محنت اور مصلی کی مذہبی شناخت کی ضرورت تھی، مگر انہی خدمات انجام دینے والوں کو عزت دینے کے بجائے کمتر سمجھا گیا۔
یہی سرمایہ دارانہ طبقاتی نظام کا المیہ ہے: محنت سے فائدہ اٹھاؤ، مگر محنت کرنے والے کو عزت اور برابری نہ دو۔
سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اصل جدوجہد یہ ہے کہ انسان کی عزت اس کی ذات، پیشے یا دولت سے نہیں بلکہ اس کی انسانیت، کردار اور خدمات سے متعین ہو۔ معاشرے میں محنت کی عزت، تاریخ کی بازیافت اور معاشی و سماجی مساوات قائم کی جائے۔
واپس کریں