دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ نے پاکستان کیوں بنایا ؟ اور برطانیہ نے ہندوستان کیوں چھوڑا ؟
No image شروع شروع میں برطانیہ ہندوستان کو کسی حال میں بھی چھوڑنے والا نہیں تھا، لیکن جنگ عظیم دوم World War II میں جرمنی نے برطانیہ کی کمر توڑ دی، اس وقت جرمنی نے برطانیہ کے 60 سے زائد شہروں پر بمباریاں کی جسے جرمن بمبنگ German Bombing کہتے ہیں، جہاں جہاں برطانیہ کی صنعتیں industries تھی، لندن میں، مانچسٹر میں، کوونٹری میں ، برمنگھم میں ،اسے تباہ کئے اور صفحہ ہستی سے مٹادئیے۔ یہاں سے برطانیہ کا زوال ہوا۔
اس وقت امریکہ چاہتا تھا کہ برطانیہ نے جتنے بھی ملکوں پر کالونیاں قائم کئے ہیں، ان کو ختم کردے ۔۔۔ کیونکہ جب تک برطانیہ براہ راست ان کالونیل ملکوں ( ہندوستان ، افریقہ ) میں موجود ہے، تب تک امریکہ ان ممالک کے مارکیٹ Markets پر قبضہ نہیں کرسکتا۔
امریکہ یہی تو چاہتا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں برطانیہ کے علاؤہ ان کے goods بھکے۔
چنانچہ 1944 میں جب IMF اور World Bank بن رہے تھے تو روزویلٹ نے برطانیہ کے وزیراعظم چارچل سے صاف کہہ دیا کہ جنگ کے بعد ہم جو نیا معاشی نظام بنا رہے ہیں اس میں Closed Empire Markets ہوگی یعنی برطانیہ کے کالونیوں میں مال بکنے والی منڈیاں ختم ہوں گی اور اس کی جگہ سرمایہ داری نظام کے اصول Free Trade Markets قائم ہوگی جہاں امریکہ سارے مارکیٹ پر قبضہ کرلے۔
جنگ عظیم دوم کے دو فاتح تھے ۔ ایک امریکہ اور دوسرا سوویت یونین ( روس )۔
دونوں برطانوی سامراج کی مخالفت کرتے تھے۔
چونکہ سویت یونین Anti imperialist تھا اور وہ کمیونزم لانا چاہتے تھے اور امریکہ تیسری دنیا کے ممالک کے مارکیٹس Markets اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ دونوں طاقتیں اپنی اپنی مفاد رکھتے تھے۔ یعنی
Americans for Free Trade Markets
Soviet union for anti imperial reasons
اب یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھئی! پھر پاکستان کیوں بنایا گیا ؟
برطانیہ نے کانگریس کی جگہ مسلم لیگ کو اس لئے منتخب choose کیا کیونکہ کانگریس Anti imperialist تھی، ان کے منشور میں صاف طور پر لکھا تھا کہ آزادی کے بعد انڈیا میں جاگیرداری ختم کی جائے گی ۔ تو یہاں پر ماشاءاللہ علی گڑھ کے وہ سارے نواب زادے، جاگیردار، چودھری، اور وڈیرے کانگریس چھوڑ گئے اور ایک الگ پارٹی مسلم لیگ بنائی۔
جناح صاحب تو 1946 میں ہی امریکہ کو کہہ رہے تھے کہ ہمیں Front line State بنالو، ہم آپ کے لئے سوویت یونین اور کمیونزم روکیں گے۔
یہاں پر امریکہ اور برطانیہ دونوں کے علم میں تھا کہ اگر برصغیر پاک و ہند میں آنے والے کمیونزم اور سویت یونین کو روکنا ہے، اور ہندوستان پر Hold رکھنا ہے پھر مسلم لیگ کی پیش کردہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو یہ کام بخوبی انجام دے سکتا ہے۔
جب برطانیہ کی حکومت برخاست ہوئی اور ہندوستان کی تقسیم کا فیصلہ ہوا تو پاکستان بنتے ہی امریکہ کو احساس ہوا کہ سوویت یونین اور کمیونزم کو روکنے کے لئے یہ بہترین اور موزوں جگہ ہے۔
چنانچہ لیاقت علی خان نے 49 -1948 میں امریکہ کا دورہ کیا اور اس نے پاکستان کو امریکہ کے سامنے Front line State کے طور پر پیش کیا اور آفر کی ۔
پینٹاگون کی 1949 کی ایک خفیہ رپورٹ میں لکھا ہے پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو سوویت یونین کے پیٹ کے بالکل نیچے ہے اور جس کی فوج لڑنا جانتی ہے۔
اس کے بعد 1954 میں امریکہ نے پاکستان کو SEATO اور CENTO میں شامل کر کے باقاعدہ Front Line State بنا دیا۔
اور پھر آپ افغان جہاد میں استعمال ہوئے ۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان اور جماعت اسلامی کی برکت سے آپ نے امریکہ کے لئے سوویت یونین ( روس ) کے خلاف جنگ لڑی، کمیونزم کو روکا، سویت یونین کو توڑ دیا اور ساتھ ساتھ 25 لاکھ پاکستانیوں کو قتل کروایا۔
افغانستان کو تہس نہس کردیا، لاکھوں جانیں ضائع کئیں، اپنے ہی لوگوں کا بے دریغ خون بہایا
کس کی خاطر
صرف امریکہ کی خاطر؟
بحوالہ:
America's Role in Pakistan
از وینکٹارامانی
Mohsin Kamal
واپس کریں