
ایک دن اور ایک رات کے بعد لڑکپن کے دوستوں سے ملاقات، بیتے ہوئے زمانوں کی خوشبو، بے شمار یادوں کی دستک اور کچھ ہنسی کے لمحے سمیٹ کر اب مظفرآباد سے اسلام آباد کی طرف واپسی ہے۔
عجیب کیفیت ہے!
جن چہروں کو دیکھ کر دل کچھ دیر کے لیے جوان ہو گیا تھا، جن آوازوں میں اپنا بچپن سنائی دیتا تھا، جن محفلوں میں وقت جیسے ٹھہر سا گیا تھا، اب انہی سے بچھڑنے کا احساس دل کو بوجھل کیے ہوئے ہے۔
گاڑی آگے بڑھ رہی ہے، راستے پیچھے چھوٹ رہے ہیں، مگر دل ابھی وہیں کہیں ٹھہرا ہوا ہے۔
کچھ ملاقاتیں ختم نہیں ہوتیں، وہ واپسی کے سفر میں یاد بن کر ساتھ چلتی ہیں۔
آج بھی کچھ ایسا ہی ہے، جسم اسلام آباد کی طرف رواں ہے اور دل لڑکپن کے دوستوں کے درمیان کسی پرانی شام کی طرح بیٹھا ہے۔
کبھی کبھی واپسی کا سفر فاصلوں سے نہیں، بچھڑنے کے احساس سے طویل ہو جاتا ہے۔
— داد صدیقیؔ
واپس کریں