امریکہ ایران جنگ/ کشیدگی، پاکستان کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کو دھچکا

امریکہ ایران جنگ اورخطے کی کشیدگی کے باعث پاکستان کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کودھچکہ لگا ،پاکستان کو آٹھ ماہ کے دوران برآمدات میں اڑتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کا نقصان ،پاکستان کو برآمدات میں یہ نقصان مارچ سے اکتوبر دو ہزارچھبیس کے دوران ہوا۔ ،فضائی حدود کی بار بار بندش سے ایئر فریٹ سروسز مہنگی اور غیر یقینی ہو گئیں، سرکاری دستاویز کےمطابق مشرق وسطیٰ میں جیوپولیٹیکل عدم استحکام نے پاکستان کی تجارت کو متاثر کیا، خلیج تعاون رکن ممالک کے لیے پاکستان کی غیر ملکی تجارت کا ایک بڑا حصہ ہے۔
واپس کریں